Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

96 - 515
علی صاحبہ ١ وقال زفر یرجع٢  ومعنی الوجہ الأول أن لا یکون علی العبد دین حتی تصح کفالتہ بالمال عن المولی ذا کان بأمرہ أما کفالتہ عن العبد فتصح علی کل حال.٣  لہ أنہ تحقق 

بن سکتا ۔، ہاں اس پر قرض نہ ہو تو کفیل بن سکتا ہے ۔
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ جس حال میں کفیل بنا تھا آزاد ہونے کے بعد بھی اسی حال کا اعتبار کیا جائے گا ۔ 
 اصول : (٢)امام زفر  کا اصول : یہ ہے کہ آزاد ہونے کے بعد کا اعتبار کیا جائے گا ۔
تشریح  :  یہاں دو مسئلے ہیں ]١[ غلام آقا کے لئے کفیل بن گیا ، اور آزاد ہونے کے بعد کفالت کی رقم ادا کی تو یہ رقم آقا سے واپس نہیں لے سکتا ہے۔
وجہ  : غلامیت کی حالت میں غلام کی ساری رقم آقا کی ہے اس لئے غلام کچھ ادا کرے توآقا سے واپس نہیں لے سکتا ، اور اسی  غلامیت کی حالت میں کفیل بنا ہے اس لئے رقم واپس لینے کا حقدار نہیں رہا ، اس لئے آزاد ہونے کے بعد ادا کیا تب بھی حقدار نہیں ہوگا ، جیسے کہ بغیر آقا کے حکم کے کفیل بنے تو واپس لینے کا حقدار نہیں ہے اسی طرح یہاں واپس لینے کا حقدار نہیں ہے ۔ 
]٢[… دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ آقا غلام کے حکم سے کفیل بنا اور غلام کے آزاد ہونے کے بعد رقم ادا کی تب بھی آقا اس رقم کو واپس نہیں لے سکتا ، کیونکہ کفیل بننے کی حالت میں آقا جوکچھ غلام کو دے گا وہ گویا کہ اپنے ہی جیب میں ڈالا ہے ، اور یہی کفالہ دینے کا سبب بنا ہے اس لئے آزاد ہونے کے بعد دیا تب بھی غلام سے واپس نہیں لے سکتا۔           
ترجمہ  : ١  امام زفر  نے فرمایا کہ غلام اور آقا وصول کریں گے ۔ 
تشریح  : امام زفر فرماتے ہیں کہ غلام کے آزاد ہونے کے بعد غلام نے کفالت کی رقم ادا کی تو وہ اب آقا کا غلام نہیں رہا، اجنبی ہوچکا ہے اس لئے وہ آقا سے اپنی رقم وصول کریں گے ۔ اسی طرح آزاد ہونے کے بعد آقا کا غلام نہیں رہا اس لئے وہ غلام سے اپنی ادا کی ہوئی رقم وصول کر سکتا ہے ۔  
ترجمہ  : ٢  پہلے مسئلے کا مطلب یہ ہے کہ غلام پر کوئی قرض نہ ہو تاکہ آقا کی جانب سے کفالہ بالمال جائز ہوسکے ، جبکہ اس کے حکم سے ہو ۔ ، بہر حال آقا کا کفیل بننا غلام کی جانب سے تو ہر حال میں جائز ہے ۔
تشریح  : یہاں سے یہ بتا رہے ہیں کہ غلام پر اتنا قرض ہو کہ اس کی ذات بک جائے تو قرض دینے والوں کے حق کی وجہ سے وہ آقا کا بھی کفیل نہیں بن سکتا، اور آقا پر قرض ہو پھر بھی کسی کا کفیل بن سکتا ہے ، کیونکہ وہ آزاد ہے، کہیں سے رقم لا سکتا ہے۔   
ترجمہ  : ٣  امام زفر  کی دلیل یہ ہے کہ رقم واپس کرنے کا سبب متحقق ہے ، اور وہ ہے آقا کے حکم سے کفیل بننا ، اور غلامیت مانع تھی  جو زائل ہوگئی ۔ 

Flag Counter