Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

233 - 515
{کتاب الشہادۃ}  

(  کتاب الشہادة  )
ضروری نوٹ : شہادات: شہادت کی جمع ہے، گواہی دینا۔(١) اس کا ثبوت ان آیتوں میں ہے۔ واستشھدوا شھیدین من رجالکم فان لم یکونا رجلین فرجل وامرأتان ممن ترضون من الشھداء ان تضل احداھما فتذکر احداھما الاخری۔ (آیت ٢٨٢،سورة البقرة٢)(٢)دوسری آیت میں ہے۔لولا جاء وا علیہ  باربعة شھداء فاذ لم یأتوا بالشھداء فاولئک عند اللہ ھم الکاذبون ۔ (آیت ١٣ ، سورة النور ٢٤) (٣)اور تیسری آیت میں ہے ۔واشھدوا ذوی عدل منکم واقیموا الشھادة للہ ذالکم یوعظ بہ۔  (آیت ٢، سورة الطلاق٦٥) ان آیتوں سے شہادت ثابت ہوئی 
شہادت کی چھ قسمیں ہیں ۔
(١) …پہلی قسم زنا کی گواہی ہے۔یہ سب سے اعلی ہے ۔ اس کے لئے چار مرد کی گواہی شرط ہے۔ اس کے ثابت کرنے میں عورت کی گواہی نہیں چلے گی۔ اور سب عادل ہوں۔
(٢)… دوسری قسم۔ باقی حدود اور قصاص کی گواہی ہے۔اس کے ثابت کرنے کے لئے دو عادل مرد چاہئے۔ اس میں بھی عورت کی گواہی قابل قبول نہیں۔
(٣)… تیسری قسم۔ معاملات کی گواہی ہے۔ اس کے ثابت کرنے کے لئے دو عادل مرد ہوں یا ایک عادل مرد اور دو عادل عورتیں ہوں۔ اس کے ثبوت کے لئے عورت کی گواہی بھی کافی ہے۔البتہ خالص عورتوں کی گواہی مقبول نہیں۔
(٤)… چوتھی قسم۔ شطر الشھادة کی ہے۔یعنی ایک عادل مرد یا دو مستور الحال مرد ہوں تب بھی مقبول ہے۔ اصل میں گواہی دینے کے دو جزو ہیں ۔ایک عادل ہونا اور دوسرا مرد ہونا، اسی کو شطر کہتے ہیں۔ اس لئے یا ایک عادل ہو یا دو مستور الحال ہو تب بھی کافی ہے۔ یہ صورت حقیقت میں گواہی نہیں ہے بلکہ خبر ہے۔ اسی لئے یہ معاملات اور عقد کو ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں ہے۔ جیسے یہ خبر دینا کہ تم کو فلاں نے فلاں معاملہ کے لئے وکیل بنادیا۔ یا وکیل کو معزول کردیا۔ اس میں ایک عادل آدمی یا دو مستور الحال آدمی کی خبر کافی ہے
(٥)… پانچویں قسم۔ خبر کی ہے۔ جس میں بچے اور باندی کی خبر بھی کافی ہے۔ مثلا بچہ استاد کے پاس کھانا لائے اور خبر دے کہ یہ میری ماں نے آپ کے لئے ہدیہ بھیجا ہے تو استاد کے لئے یہ کھانا جائز ہے۔ یا باندی خبر دے کہ میرے آقا نے آپ کے لئے 

Flag Counter