Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

341 - 515
{باب الشہادۃ علی الشہادۃ }
(۵۶۰) قال الشہادۃ علی الشہادۃ جائزۃ في کل حق لا یسقط بالشبہۃ ۱؎ وہذا استحسان لشدۃ 

(باب الشہادة علی الشہادة )
ضروری نوٹ  : یہاں گواہ خود واقعہ کو نہیںدیکھتا بلکہ دوسرے نے دیکھا ہے ، اور یہ خود مجلس قضا میں کسی مجبوری کی وجہ سے نہیں جا سکتا ہے اس لئے اپنی گواہی پر دوسرے کو گواہ بنا رہا ہے تاکہ مجلس قضا میں جا کر گواہی دے سکے اس کو ٫شہادة علی الشہادة ،کہتے ہیں ۔ 
ترجمہ : (٥٦٠)گواہی پر گواہی دینا جائز ہے ہر اس حق میں جو شبہ سے ساقط نہ ہوتا ہے۔
 تشریح  : اصل گواہ وہ کسی مجبوری کی بنا پر دوسرے آدمی کو اپنی گواہی پر گواہ بنائے ،ایسا کرنا ایسے حقوق میں جائز ہے جو شبہ سے ساقط نہ ہوتے ہوں۔ اس لئے حدود اور قصاص میں شہادة علی الشھادة جائز نہیں ہے۔ کیونکہ وہ شبہ سے ساقط ہو جاتے ہیں 
وجہ :(١) شہادت پر شہادت جائز ہے اس کی دلیل یہ حدیث ہے۔عن ابن عباس قال قال رسول اللہ ۖ تسمعون ویسمع منکم ویسمع ممن یسمع منکم۔ (ابوداؤد شریف، باب فضل نشر العلم ، ص٥٢٥، نمبر ٣٦٥٩) اس حدیث میں ہے کہ حدیث جو لوگ سنیں گے وہ دوسروں کے سامنے بیان کریںگے اور دوسرے لوگ ان سے سنیںگے ۔جب حدیث میں سماعت در سماعت ہو سکتی ہے تو گواہی میں بھی ہوسکتی ہے(٢)عن ابراہیم قال تجوز شہادة الرجل علی الرجل فی الحقوق۔ ( مصنف عبد الرزاق، باب شھادة الرجل علی الرجل ،ج ثامن ، ص٢٦٤، نمبر١٥٥٣٣) اس قول تابعی سے معلوم ہوا کہ حقوق میں شہادة علی الشہادة جائز ہے ۔ (٣) اس کی ضرورت بھی ہے کیونکہ بعض مرتبہ اصل گواہ اتنا بیمار ہوتا ہے کہ مجلس قضاء میں نہیں جا سکتا اس لئے اپنی گواہی پر فرع کو گواہ بنانے کی ضرورت پڑتی ہے۔
حدود اور قصاص میں شہادة علی الشہادة مقبول نہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ حد اور قصاص شبہ سے ساقط ہو جاتے ہیں۔ اور فرع گواہی میں شبہ ہوتا ہے اس لئے شہادت پر شہادت جائز نہیں ہوگی
وجہ : (١)  قول تابعی میں ہے۔ عن مسروق وشریح انھما قالا لا تجوز شھادة علی شھادة فی حدولا یکفل فی حد (سنن للبیہقی، باب ماجاء فی الشھادة علی الشھادة فی حدود اللہ ، ج عاشر ، ص ٤٢٣، نمبر ٢١١٨٦ مصنف ابن ابی شیبة، ١٤٧ فی الشھادة علی الشھادة فی حد، ج خامس، ص ٥٤٨،نمبر ٢٨٩٠١ مصنف عبد الرزاق، باب شھادة الرجل علی الرجل ،ج ثامن ، ص٢٦٤، نمبر١٥٥٣٥) اس قول تابعی سے معلوم ہوا کہ حدود او قصاص میں شہادت پر شہادت جائز نہیں ہے۔ 

Flag Counter