Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

91 - 515
رجع علی صاحبہ بنصفہ١   ووجہہ أن ہذا العقد جائز استحسانا وطریقہ أن یجعل کل واحد منہما أصیلا ف حق وجوب الألف علیہ فیکون عتقہما معلقا بأدائہ ویجعل کفیلا بالألف ف حق صاحبہ وسنذکرہ ف المکاتب ن شاء اللہ تعالی وذا عرف ذلک فما أداہ أحدہما رجع بنصفہ علی صاحبہ لاستوائہما ولو رجع بالکل لا تتحقق المساواة. (٣٨٨)قال ولو لم یؤدیا شیئا حتی أعتق المولی أحدہما جاز العتق ١  لمصادفتہ ملکہ وبرٔ عن النصف لأنہ ما رض بالتزام المال لا لیکون المال وسیلة لی العتق وما بق وسیلة فیسقط ویبقی النصف علی الآخر لأن المال ف الحقیقة مقابل برقبتہما. ٢  ونما جعل علی کل واحد منہما احتیالا لتصحیح الضمان وذا جاء 

تشریح  : چونکہ مال کتابت کا کفالہ صحیح نہیں ہے اس لئے اس کا طریقہ یہ بتا رہے ہیں کہ ایک ہزار کو دونوں پر آدھا آدھا نہ کیا جائے بلکہ پورا پورا ہزار کے آدئیگی کی ذمہ داری دونوں  پر رکھی جائے ، اور یوں کہا جائے کہ ایک ہزار کی ادائیگی پر دونوں کی آزادگی کو معلق کیا ہے ، اور ایک ہزار کے بارے میں دونوں اصیل ہیں ، اور پھر دونوں پورے پورے قرض کے کفیل بھی ہیں ، اس طرح دونوں اصیل اور کفیل ہونے میں برابر ہوگئے ، ، جب دونوں برابر ہوگئے تو ایک جو کچھ ادا کرے گا تو اس کا آدھا شریک سے لے گا ، کیونکہ شریک سے نہیں لے گا تو برابری نہیں ہوگی ، اور پورا بھی نہیں لے سکتا ، کیونکہ اس میں بھی برابری نہیں ہوگی۔
 ترجمہ  : ( ٣٨٨)  اگر ابھی تک کچھ ادا نہیں کیا تھا کہ آقانے دونوں میں سے ایک کو آزاد کردیا تو آزاد کرنا جائز ہے ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ اس کی ملکیت ہے ، اور آدھی قیمت ختم ہوگئی اس لئے کہ مکاتب  آزادگی حاصل کرنے کے لئے ہی مال کولازم کیا  تھا ، اور اب]آزاد ہونے کے بعد[ وسیلے کی ضرورت نہیں رہی اس لئے مال ساقط ہوگیا، اور آدھا مال دوسرے  مکاتب پر باقی رہے گا ، اس لئے کہ ایک ہزار مال حقیقت میں دونوں کی گردن کے مقابلے پر تھا۔ 
تشریح  : ایک ہزار کے بدلے میں دو غلاموں کو مکاتب بنایا تھا ، اس میں سے ایک کو آزاد کردیا تو اس سے پانچ سو ساقط ہوگیا ، کیونکہ پانچ سو آزادگی حاصل کرنے کے لئے اپنے اوپر لازم کیا تھا ، اب وہ حاصل ہوگئی تو رقم کیوں ادا کرے گا ، البتہ جس کو آزاد نہیں کیا ہے اس پر پانچ سو باقی رہے گا ۔ 
ترجمہ  : ٢  اور اوپر کے مسئلے میں دونوں پر پورا پورا ہزاررکھا تھا کفالت صحیح ہونے کے حیلے کے لئے ، اور جب آزدگی آگئی تو اس حیلے کی ضرورت نہیں رہی ، اس لئے اب ایک ہزار کو دونوں کی گردن کے مقابلے پر رکھ دیا اس لئے اب آدھا آدھا ہوگیا ۔ 
تشریح  : یہ جملہ ایک اشکال کا جواب ہے ۔ اشکال یہ ہے کہ اوپر کے مسئلہ نمبر ٣٨٧) میں دونوں مکاتب پرپورا پورا ہزار کیا 

Flag Counter