Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

83 - 515
المحلیة فیرجع علی البائع والکفیل.٢  وعن أب یوسف أنہ یبطل البیع بالاستحقاق فعلی قیاس قولہ یرجع بمجرد الاستحقاق وموضعہ أوائل الزیادات ف ترتیب الأصل.(٣٧٩) ومن اشتری عبدا فضمن لہ رجل بالعہدة فالضمان باطل١  لأن ہذہ اللفظة مشتبہة قد تقع علی الصک القدیم وہو ملک البائع فلا یصح ضمانہ وقد تقع علی العقد وعلی حقوقہ وعلی الدرک وعلی 

قیمت کا ذمہ دار ہوں ، اس کو کفالہ بالدرک کہتے ہیں ۔
ترجمہ  : ٢  حضرت امام ابو یوسف  سے ایک روایت یہ ہے کہ استحقاق کے فیصلے کے بعد ہی بیع ٹوٹ جائے گی ، اس لئے انکے قول پر قیاس کرتے ہوئے محض استحقاق سے ہی کفیل سے رقم لے سکتا ہے ۔ اس کی تفصیل کی اصلی ترتیب میں زیادات کے شروع کا حصہ ہے ۔
تشریح : حضرت امام ابو یوسف  کی ایک روایت یہ ہے کہ جیسے ہی قاضی نے باندی کے مستحق ہونے کا فیصلہ کیا تو بیع ٹوٹ جائیگی ، جب بیع ٹوٹ گئی تو قیمت کے واپس کرنے کے فیصلے سے پہلے ہی کفیل پر قیمت واپس کرنا لازم ہوجائے گا ، کیونکہ اب تو بیع رہی نہیں   
ترجمہ  : ( ٣٧٩) کسی نے غلام خریدا اور کوئی آدمی اس کے لئے عہدے کا کفیل بن گیا تو یہ ضمان باطل ہے ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ یہ لفظ مشتبہ ہے ] اس کے بہت سے معانی ہیں [ ]١[… کبھی پر نی رسید کو بولتے ہیں ، اور یہ بائع کی ملکیت ہے اس لئے اس کا کفیل بننا صحیح نہیں ]٢[ …کبھی عقد بیع کو بولتے ہیں ۔ ]٣[…کبھی بیع کے حقوق کو بولتے ہیں ۔ ]٤[… کبھی استحقاق اور درک کو بولتے ہیں ۔ ]٥[…اور کبھی خیار شرط کو بولتے ہیں ۔ اسلئے عہدے کی کفالت جائز نہیں ہے 
اصول  :  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ اگر ایسا لفظ استعمال کیا جسکے کئی معانی ہیں اور تمام معانی پر عمل کرنا مشکل ہے ، اور عرف سے یا قرائن سے کسی ایک معنی کا متعین کرنا بھی نا ممکن ہے تو اس لفظ کے ذریعہ کفالت صحیح نہیں ہوگی ۔ 
تشریح :  عہدہ کا لفظ چونکہ کئی معانی میں استعمال ہوتا ہے اور کسی ایک کو متعین کرنا نا ممکن ہے اس لئے اس لفظ سے کفیل بننا درست نہیں ہے ۔ 
لغت  ؛ عہدہ : عہد سے مشتق ہے ۔الصک القدیم :پچھلی بیع کی رسید ۔عقد : ابھی کی بیع ۔ حقوقہ :  بیع کے حقوق ۔ الدرک : مستحق نکلنا۔ الخیار : سے مراد بیع میں جو خیار شرط لیتے ہیں ۔   
ترجمہ  : ٢  بخلاف لفظ درک ، کے اس لئے کہ وہ مستحق نکل آئے تو اس کے کفیل بننے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔]اس لئے درک کے لفظ کے ساتھ کفیل بننا درست ہے ۔ 

Flag Counter