Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

82 - 515
جاریة فکفل لہ رجل بالدرک فاستحقت لم یأخذ الکفیل حتی یقضی لہ بالثمن علی البائع ١  لأن بمجرد الاستحقاق لا ینتقض البیع علی ظاہر الروایة ما لم یقض لہ بالثمن علی البائع فلم یجب لہ علی الأصیل رد الثمن فلا یجب علی الکفیل بخلاف القضاء بالحریة لأن البیع یبطل بہا لعدم 

 ترجمہ  :( ٣٧٨)کسی نے باندی  خریدی ، پھرایک آدمی کفیل بالدرک بن گیا، پھر باندی کسی کی مستحق نکل گئی تو کفیل سے ابھی رقم نہیں لی جائے گی جب تک کہ بائع سے قیمت واپس لینے کا فیصلہ نہ کیا جائے ۔ 
ترجمہ  :  ١  اس لئے کہ محض استحقاق سے ظاہر روایت میں بیع نہیں ٹوٹے گی جب تک کہ بائع پر ثمن لوٹانے کا فیصلہ نہ کیا جائے ، اس لئے اصیل] بائع[ پر ہی ثمن لوٹانا واجب نہیں ہے اس لئے کفیل پر بھی واجب نہیں ہوگا ، بخلاف آزاد ہونے کے فیصلے کے اس لئے کہ  آزاد ہونے کا فیصلہ ہوتے ہی بیع ٹوٹ جاتی ہے ، کیونکہ اب بیع کا محل نہیں رہا اس لئے بائع سے رقم لی جائے گی ، اس لئے کفیل سے بھی رقم لی جائے گی ۔
 اصول  : یہاں دواصول سمجھیں۔ ]١[ …مستحق ہونے کے فیصلے سے بیع نہیں ٹوٹتی ، کیونکہ ہو سکتا ہے باندی جسکی نکلی ہے وہ اس بیع کی اجازت دے دے ، اور مشتری کی طرف رقم واپس نہ کرنی پڑے ، اس لئے کفیل کو بھی رقم واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہاں اس کے بعد بائع پر رقم واپس کرنے فیصلہ ہوجائے تب کفیل رقم دینے کا ذمہ دار بنے گا
]٢[… اور دوسرا اصول یہ ہے جیسے ہی آزادگی کا فیصلہ ہوا بیع ٹوٹ گئی اور آزاد ہونے کی وجہ دوبارہ بیع ہو بھی نہیں سکتی ہے ، اس لئے کفیل بھی رقم واپس کرنے کا ذمہ دار بن جائے گا ۔
تشریح  :  مثلا زید نے عمر بائع سے باندی خریدی ، اور خالد کفیل بالدرک ]استحقاق [ کا بن گیا ، پھر وہ باندی کسی اور کی نکل گئی اور اس کا فیصلہ ہوگیا ، تب بھی ابھی کفیل پر رقم دینے کی ذمہ داری نہیں ہے ، اس کے بعد قاضی یہ فیصلہ کرے کہ بائع کو باندی کی قیمت واپس کرنی ہوگی تب کفیل پر رقم دینے کی ذمہ داری آئے گی ۔ اس کے برخلاف قاضی باندی کے آزاد ہونے کا فیصلہ کردے تو ابھی بائع کو قیمت واپس کرنے کا فیصلہ نہ بھی کیا ہو تب بھی کفیل پر رقم دینے کی ذمہ داری آجائے گی ۔ 
وجہ :  اس کی وجہ یہ ہے کہ آزاد ہونے فیصلے ہوتے ہی باندی بیع کا محل نہیں رہی اس لئے بیع مکمل ٹوٹ گئی اور بائع پر قیمت واپس کرنا لازم ہوگیا ، اس لئے اس کے کفیل پر بھی  قیمت واپس کرنا لازم ہوگی ، اور استحقاق نکلے کے فیصلے کے بعد بہت ممکن ہے کہ جس کا مستحق نکلا وہ کہے کہ اس بیع کو باقی رکھو ، اس لئے بائع پر قیمت واپس کرنا لازم نہیں ہوگا ، اسلئے اس کے کفیل پر بھی قیمت واپس کرنا لازم نہیں ہوگا ۔    
 لغت  : کفالہ بالدرک : درک کا ترجمہ ہے ، پانا۔ کفیل مشتری سے کہے یہ باندی خرید لیں ، اس کا کوئی مستحق نکلے گا تو آپ کی 

Flag Counter