Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

79 - 515
وفداء الأساری وغیرہا جازت الکفالة بہا علی الاتفاق٤  ون أرید بہا ما لیس بحق کالجبایات ف زماننا ففیہ اختلاف المشایخ رحمہم اللہ وممن یمیل لی الصحة المام عل البزدو٥  وأما القسمة فقد قیل ہ النوائب بعینہا أو حصة منہا والروایة بأو وقیل ہ النائبة الموظفة الراتبة والمراد بالنوائب ما ینوبہ غیر راتب والحکم ما بیناہ.(٣٧٧) ومن قال لآخر لک عل مائة لی شہر وقال المقر لہ ہ حالة فالقول قول المدع ومن قال ضمنت لک عن فلان مائة لی شہر 

تشریح  : امام بزدوی  فرماتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے ظلما بھی ٹیکس ہو اس کو ادا تو کرنا ہی پڑے گا ، اور مطالبہ کرنے والا بندہ ہے اس لئے اس کا کفیل بننا بھی درست ہوگا ۔ 
ترجمہ  : ٥  قسمت وہ نوائب ہی ہے ، اور دوسری روایت یہ ہے کہ قسمت نوائب کا ایک حصہ ہے ، اس صورت میں متن کی عبارت ٫او، کے ساتھ ہوگی ، بعض حضرات نے یہ فرمایا کہ جو ہر ماہ میں متعین ٹیکس ہو اس کو ٫قسمت، کہتے ہیں ، اور نوائب کا مطلب یہ ہے کہ بغیر تعین کے کبھی حادثہ پیش آجائے ] اس وقت کے ٹیکس کو نوائب ، کہتے ہیں [ اور دونوں کا حکم ہم نے بیان کردیا کہ ،برحق ہو تو کفیل بننا جائز ہے ، اور نا حق ہوتو اس میں مشائخ کا اختلاف ہے۔    
تشریح  : یہاں قسمت ، اور نوائب کی تحقیق فرما رہے ہیں ، ایک روایت یہ ہے کہ قسمت اور نوائب ایک ہی چیز ہے ، دوسری روایت یہ ہے کہ قسمت نوائب کا ایک حصہ ہے ، اس صورت میں متن میں عبارت نوائبہ ، اور قسمتہ ، ہوگی ۔ اس کی تفصیل یہ ہوگی ۔ ہر مہینے میں متعین ٹیکس کو قسمت، کہیں گے ۔ اور اچانک کوئی حادثہ پیش آجائے جس کی وجہ سے حکومت ٹیکس لگائے اس کو نوائب ، کہیں گے ، اور دونوں کا حکم یہ ہے کہ برحق ہو تو اس کی کفالت جائز ہے ، اور ناحق ہوتو اس بارے میں مشائخ کا اختلاف ہے ۔ ۔ الراتبة:  مرتب ، ہر مہینے میں ۔   
ترجمہ : (٣٧٧) کسی نے دوسرے سے کہا کہ تمہارا میرے اوپر ایک سو دین ہے ، ایک  مہینے کی  مہلت کے ساتھ ، اور جس کے لئے اقرار کیا اس نے یہ کہا کہ نہیں وہ فی الحال ہے ، تو مدعی ]یعنی جسکے لئے اقرار کیا [ کی بات مانی جائے گی ۔کسی نے کہا میں تمہارا فلاں کی طرف سے ایک سو کا کفیل ہوں ، ایک مہینے کی مہلت کے ساتھ ، اور جس کے لئے اقرار کیا ، اس نے کہا فی الحال ہے ، تو بات کفیل کی مانی جائے گی ۔
 لغت : یہاں دین کے اقرار ، اور کفالے کے اقرار میں فرق سمجھیں ۔ دین میں صرف قرض آتا ہے ، اس میں مہلت اور مدت نہیں آتی ہے ، اس لئے ایک ماہ کی مہلت کے دعوی کے لئے الگ سے دلیل چاہئے ۔ اور کفالت میں مہلت شامل ہوتی ہے ، 

Flag Counter