Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

77 - 515
ألا تری أن للمشتر أن یقبل نصیب أحدہما ویقبض ذا نقد ثمن حصتہ ون قبل الکل.(٣٧٦) قال ومن ضمن عن آخر خراجہ ونوائبہ وقسمتہ فہو جائز.١  أما الخراج فقد ذکرناہ٢  وہو 

ترجمہ  : ٣  بخلاف جبکہ دونوں نے دو عقد میں بیچا ہو ]تو ساتھی کا ضامن بننا صحیح ہے [اس لئے کہ اب شرکت نہیں ہے۔
تشریح  :  دونوں شریکوں نے اپنے اپنے حصے کو الگ الگ عقد میں بیچا تو بیچتے ہی دونوں کے حصے الگ الگ ہوگئے ، اس لئے اس صورت میں زید عمر کے حسے کا اور عمر زید کے حصے کا ضامن بننا چاہے تو بن سکتا ہے ۔
ترجمہ : ٤  کیا آپ نہیں دیکھتے ہیں کہ مشتری کے لئے جائز ہے کہ دونوں میں سے ایک کے حصے کو قبول کرے ۔ اور یہ بھی جائز ہے پورے کو قبول کیا پھر بھی ایک حصے کی قیمت دیکر اس پر قبضہ کرلے ۔  
تشریح  :یہاں شروع سے دونوں کا حصہ الگ الگ ہوگیا ہے اس کی دو مثالیں دے رہے ہیں ]١[ مشتری  دونوں میں سے ایک کے حصے کو لینا چاہے تو لے سکتا ہے ۔ ]٢[ دوسری مثال یہ ہے کہ دونوں کے حصے کو لیا تھا لیکن ایک کے حصے کی قیمت دیکر اس کے حصے پر قبضہ کرے تو ایسا کرسکتا ہے ، جس سے معلوم ہوا کہ عقدکے وقت ہی  دونوں کے حصے الگ الگ ہوچکے ہیں ، اس لئے ایک دوسرے کی قیمت کاضامن بن سکتا ہے ۔      
ترجمہ  : (٣٧٦)  کوئی آدمی دوسرے کی جانب سے خراج کا ، نوائب کا ، قسمت کا ، کفیل بنے تو جائز ہے ۔ 
ترجمہ  : ١  بہر حال خراج تو اس کا ذکر پہلے گزر گیا ۔
اصول :]١[ ایسا دین جس کا مطالبہ کرنے والا انسان ہو ،]٢[ اور وہ دین صحیح ہو ،]٣[ اور ظلما نہ ہو اس کا کفیل بن سکتا ہے ۔ چنانچہ زکوة کا کفیل نہیںبن سکتا ، اس لئے کہ اس کا مطالبہ کرنے والا اللہ ہے ، مال کتابت کا کفیل بننا صحیح نہیں ہے ، کیونکہ یہ دین صحیح نہیں ہے ، اور بادشاہ جو ظلم کے طور پر ٹیکس لازم کرتے ہیں بعض حضرات کے نزدیک اس کا کفیل بننا درست نہیں ہے ، کیونکہ یہ انصاف کے طور پر نہیں ہے ظلم کے طور پر ہے۔  
لغت  : خراج : ذمی کے کھیت پر ، تجارت پر ، اور اس کی ذات پر حکومت جو ٹیکس لازم کرتی ہے اس کو خراج کہتے ہیں ۔ کھیت پر خراج کی دو صورتیں ہیں ]١[  کھیت سے جو پیداوار نکلے اس میں ایک حصہ حکومت کا اور دو حصے زمین والے کی ہو تو اس کو خراج مقاسمہ ، کہتے ہیں ، یہ ذمی پر  دین نہیں ہوتا ، کیونکہ پیداوار نکلنے کے بعد لازم ہوتا ہے ، اس لئے اس کا کفیل بننا درست نہیں۔ ]٢[  اور پیداوار کچھ بھی ہو سال بھر میں کھیت پر کچھ رقم لازم کردی جائے اس کو ٫خراج موظف، کہتے ہیں ، یہ ذمی پر قرض ہوتا ہے ، اس کا کفیل بننا درست ہے۔  نوائب  نائبة کی جمع ہے ، ناب کا ترجمہ ہے ،  اچانک پیش آنے والی چیز ،حادثہ ، اچانک کوئی حادثہ پیش آجائے اور بادشاہ اس کے لئے ٹیکس متعین کرے ، وہ نوائب ہے ۔ قسمت : مثلا محلے کی حفاظت کے لئے چوکیداری 

Flag Counter