Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

76 - 515
والمستعیر(٣٧٥) وکذا رجلان باعا عبدا صفقة واحدة وضمن أحدہما لصاحبہ حصتہ من الثمن١  لأنہ لو صح الضمان مع الشرکة یصیر ضامنا لنفسہ ٢  ولو صح ف نصیب صاحبہ خاصة یؤد لی قسمة الدین قبل قبضہ ولا یجوز ذلک٣  بخلاف ما ذا باعا بصفقتین لأنہ لا شرکة٤  

تشریح  :  یہ دوسری دلیل ہے کہ وکیل اور مضارب کے ہاتھ میں یہ مال امانت کے طور پر ہے ، اور امانت کا قاعدہ یہ ہے کہ مال ہلاک ہوجائے تو ضمان لازم نہیں ہوگا اور یہاں ضامن بن کر اس کا الٹا کردیا ، تو گویا کہ شریعت حکم کو بدل دیا اس لئے یہ رد کردیا جائے گا ، اور ضمان صحیح نہیں ہوگا، اس کی دو مثالیں دے رہے ہیں ]١[ امانت رکھنے والے پر شرط لگادے کہ تم کو ضمان دینا ہوگا ، یا ]٢[ عاریت پر لینے والے پر شرط لگا دیا کہ ہلاک ہوجائے تو ضمان دینا ہوگا ، تو یہ شرط نہیں مانی جائے گی ، اسی طرح اوپر کے مسئلے میں اس کی بات نہیں مانی جائے گی۔
لغت  : مودع : امانت رکھنے والے ۔ مستعیر: عاریت پر رکھنے والے ۔مضارب : ایک آدمی کا مال ہو اور دوسرا آدمی کام کرے اور نفع دونوں کے درمیان اادھا آدھا ہو تو اس کو مضاربت کہتے ہیں ۔      
ترجمہ  : ( ٣٧٥)  ایسے ہی دو آدمیوں نے شرکت کے غلام کو ایک صفقے میںبیچا پھر دونوں اپنے ساتھی کا اس کے حصے کا قیمت کا ضامن بن گیا تو صحیح نہیں ہے ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ شرکت کے ساتھ ضمان صحیح ہو تو اپنے ہی لئے ضامن بننا ہوا جو باطل ہے ۔ 
تشریح  : مثلا زید اور عمر دونوں کا ایک غلام تھا ، دونوں نے ایک ہی عقد میں ایک ہزار میں غلام بیچا، پھر زید عمرکے حصے کا اور عمر زید کے حصے کا ضامن بن گیا تو یہ ضامن بننا صحیح نہیں ہے ۔
وجہ : اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جو قیمت ہے وہ شرکت کا ہے ، اس لئے ہز درہم میں آدھا درہم زید کا ہے اور آدھا عمر کا ہے اس لئے گویا کہ اپنے ہی درہم کا وہ ضامن بنا ، اور اوپرقاعدہ گزرا کہ ضامن لنفسہ ، اپنی ہی رقم کے لئے ضامن بننا درست نہیں ہے۔
ترجمہ  : ٢  اور اگر خاص طور پر ساتھی کے حصے میں ضمان صحیح قرار دیا جائے تو قرض پر قبضہ کرنے سے پہلے اس کو تقسیم کرنا لازم آئے گا ، اور یہ جائز نہیں ہے ۔ 
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ جو قرض ہے اس پر قبضہ کرنے سے پہلے تقسیم کرنا جائز نہیں ہے ، ہاں قبضہ کے بعد عین شیء ہوجائے گا تب تقسیم کر سکتا ہے ۔
تشریح  : اگر یوں تاویل کریں کے اپنے حصے کا ضامن نہیں بنا ہے ،صرف ساتھی کے حصے کا ضامن بنا ہے تو یہ بھی ٹھیک نہیں ہے ،کیونکہ اس میں قرض پر قبضہ سے پہلے تقسیم کرنا لازم آئے گا جو ٹھیک نہیں ہے ۔ 

Flag Counter