Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

73 - 515
فیہ دون الکفالة فنزل منزلة القرار بملک البائع.(٣٧٣)  قال ولو شہد وختم ولم یکفل لم یکن تسلیما وہو علی دعواہ١  لأن الشہادة لا تکون مشروطة ف البیع ولا ہ بقرار بالملک لأن البیع مرة یوجد من المالک وتارة من غیرہ ولعلہ کتب الشہادة لیحفظ الحادثة٢  بخلاف 

تشریح  : بیع میں کفالت کی شرط تو نہیں تھی پھر بھی کفیل نے کفالہ لیا تھا ، تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ مشتری کو مبیع لینے کی ترغیب دے رہا تھا ، تاہم اس سے یہ معلوم ہوا کہ کفیل اس بات کا اقرار کر رہا ہے کہ یہ بائع کا گھر ہے اسلئے اب اس کے خلاف دعوی نہیں کر سکتا   
ترجمہ  : (٣٧٣)  اگر بیع کی گواہی دی اور مہر لگایا اور کفیل نہیں بنا تو اس بات کو تسلیم کرنا نہیں ہوا کہ یہ بائع کی ملکیت ہے ، گواہی دینے والا اپنے دعوی پر ہے کہ ]یہ میرا گھر ہے [
تشریح  : بیع ہورہی تھی  ایک آدمی نے اس بات کی تحریری گواہی دی کہ یہ بیع ہوئی ہے اور اس پر اپنا مہر بھی لگا دیا، لیکن کفیل بالدرک نہیں بنا ، تو گواہی اس بات کی علامت نہیں ہے کہ یہ گھر بائع کا ہی ہے ۔ گواہ بعد میں یہ دعوی کر سکتا ہے کہ یہ گھر میرا ہے۔ 
وجہ  : یہ تو بیع کی گواہی ہے بائع کی ملکیت کی گواہی نہیں ہے ۔ اور اس نے گواہی اس لئے لکھی تاکہ یاد رہے کہ اس دن بکا ہے تاکہ اس کے خلاف دعوی کر سکے کہ یہ گھر میرا ہے ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ گواہی دینا بیع میں شرط نہیں ہے ، اور نہ یہ بائع کی ملک کا اقرار ہے ، کیونکہ بیع کبھی مالک کی جانب سے ہوتی ہے ، اور کبھی دوسرے کی جانب سے ہوتی ہے ] یعنی وکیل ، یا فضولی کی جانب سے [ اور شاید گواہی اس لئے لکھی تاکہ تاریخ یاد رہے۔
تشریح  : بیع کی گواہی دینے سے یہ لازم نہیں آتا کہ یہ گھر بائع کی ملکیت ہے ، کیو نکہ اگر بیچنے کا وکیل بیچ رہا ہو ، اسکی ملکیت تو نہیں ہے ،وہ تو دوسرے کا مال بیچ رہا ہے ، یا فضولی بیچ رہا ہو تو یہ اس کی ملکیت نہیں ہے ، وہ تو دوسرے کا گھر بیچ رہا ہے ، اس لئے بیچنا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ یہ چیز اسی کی ملکیت ہے ۔اور نہ بیچنے کیلئے گواہی شرط ہوتی ہے ، ہاں ایک مناسب چیز ہے ، تاکہ جھگڑا نہ ہو 
ترجمہ  : ٢  بخلاف جو پہلے گزر چکا ۔ 
تشریح :  اوپر جو کفیل بالدرک بنا تھا وہ اس کے خلاف ہے ، کیونکہ اس میں اس بات کی ذمہ داری لی تھی کہ یہ مکان بائع کا ہی ہے، اس مسئلے میں کوئی ایسی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔
ترجمہ  : ٣  بزرگ حضرات فرماتے ہیں کہ چیک پر یوں لکھا ٫بائع نے اس حال میں بیچا کہ اس کی ملکیت ہے ۔یا بیع بات 

Flag Counter