Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

74 - 515
ما تقدم٣  قالوا ذا کتب ف الصک باع وہو یملکہ أو بیعا باتا نافذا وہو کتب شہد بذلک فہو تسلیم ٤ لا ذا کتب الشہادة علی قرار المتعاقدین. 
 
اورنافذ بیچا ، یہ لکھا اور اس پر گواہی دیتو یہ تسلیم کرنا ہے کہ بائع ہی کی ملکیت ہے ۔ 
تشریح : بڑے حضرات فرماتے ہیں کہ چیک پر یوں لکھا اور گواہی بھی دی ٫ بائع نے اس حال میں بیچا کہ اس کی ملکیت ہے ، یا لکھا کہ بائع نے بیع بات اور نافذ کی ہے، ان جملوں سے ثابت ہوگا کہ گواہ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ یہ بائع کی ملکیت ہے ، اب یہ دعوی کرے کہ یہ میری چیز ہے ، تو دعوی غلط ہے ، نہیں سنی جائے گی ۔ 
ترجمہ  : ٤  یوں گواہی لکھی کہ بائع اور مشتری اقرار کرتے ہیں کہ یہ بائع کی ملکیت ہے ] تو اس سے یہ تسلیم کرنا نہیں ہے کہ واقعی بائع کی ملکیت ہے ۔ 
تشریح : گواہ نے لکھا کہ بائع اور مشتری اقرار کرتے ہیں کہ یہ گھر بائع کا ہے ، تو ہوسکتا ہے یہ دونوں جھوٹ بول رہے ہوں اس لئے اس سے یہ تسلیم نہیں ہوا کہ گواہ بائع کی ملکیت مانتا ہے اس لئے بعد میں گواہ اپنی ملکیت کا دعوی کرنا چاہے تو کر سکتا ہے ۔ 

Flag Counter