Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

63 - 515
کمن عجل زکاتہ ودفعہا لی الساع٢  ولأنہ ملکہ بالقبض علی ما نذکر٣  بخلاف ما ذا کان الدفع علی وجہ الرسالة لأنہ تمحض أمانة ف یدہ (٣٦٦)ون ربح الکفیل فیہ فہو لا یتصدق بہ ١ لأنہ ملکہ حین قبضہ٢  أما ذا قضی الدین فظاہر وکذا ذا قضی المطلوب بنفسہ وثبت لہ حق 

ٹھیک ہے لیکن قضا کے طور پر نہیں لے سکتا ۔ 
وجہ : (١) یہ ممکن ہے کہ کفیل اس ایک ہزار کو قرض دینے والے کو دے اس لئے اب اس کے ساتھ کفیل کا حق متعلق ہوگیا ہے اس لئے زید مقروض اس کو واپس نہیں لے سکتا ۔ (٢) زکوة دینے والا سال پورا ہونے سے پہلے زکوة ساعی ]یعنی زکوة وصول کرنے والے [ کو دے دیا تو اب اس سے واپس نہیں لے سکتا کیونکہ وہ سال گزرنے کے بعد زکوة ادا کرے گا ، اسی طرح مقروض واپس نہیں لے سکتا  
ترجمہ  : ٢  اور اس لئے کہ کفیل اس مال کا مالک بن گیا ، جیسا کہ بعد میں ذکر کریں گے ۔ 
تشریح :]٣[  یہ تیسری وجہ ہے کہ کفیل قرض ادا کرنے کے لئے اس دین کا مالک بن گیا تھا ، اس لئے زید اس کو واپس نہیں لے سکتا ، ہاں زید خود ہی قرض ادا کردے تب اس ہزار کو کفیل سے واپس لے سکتا ہے۔    
ترجمہ  : ٣  بخلاف ہاں اگر زید نے قاصد بنا کر دیا ]تو واپس لے سکتا ہے [ اس لئے کہ اس کے ہاتھ میں امانت ہے ۔
تشریح  : اگر زید نے عمر کوکفیل نہیں بنایا بلکہ قاصد بنا کر بھیجا کہ جاکر خالد کو دے آؤ ۔ اور ابھی تک خالد کو دیا نہیں ہے تو زید عمر سییہ رقم واپس لے سکتا ہے ، کیونکہ عمر اس کا مالک نہیں بنا ہے بلکہ اس کے امانت کے طور پر ہے جو کبھی بھی واپس لے سکتا ہے ۔  
ترجمہ  : (٣٦٦) اگر کفیل نے اس مال سے نفع اٹھایا  تو یہ نفع کفیل کا ہے ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ جب اس نے قبضہ کیا تو کفیل اس کا مالک بن گیا ۔
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ کفیل مقروض  کی رقم کا مالک بن چکا ہے اس لئے اس نفع اٹھانا جائز ہے ۔ 
تشریح  : چونکہ ہزار پر قبضہ کے بعد اس کا مالک بن گیا ہے اس لئے اس مال سے نفع اٹھا تو یہ نفع خود کفیل کا ہے اس لئے اس کو صدقہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ 
 ترجمہ  : ٢  بہر حال اگر قرض ادا کردیا تب ظاہر ہے کہ کفیل اس مال کا مالک ہی بن گیا ۔، ایسے ہی اگر مقروض ]مکفول عنہ[ نے خود ادا کردیا اور مقروض واپس لینے کا حق ہوگیا ]تب بھی کفیل مال کا مالک بن گیا ہے [ اس لئے کہ کفیل کا مقروض پر اتنا حق واجب ہوگیا ہے جتنا حق قرض دینے والے کا کفیل پر اایا ہے یہ اور بات ہے کہ کفیل کو مقروض سے قرض  ادا کرنے کے بعد مطالبہ کرنے کا حق ملے گا ۔اس لئے یہ دین مؤخر کے درجے میں اتر گیا۔ 

Flag Counter