Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

54 - 515
١  لأنہ عین مضمون بغیرہ وہو الثمن٢  والکفالة بالأعیان المضمونة ون کانت تصح عندنا خلافا للشافع رحمہ اللہ لکن بالأعیان المضمونة بنفسہا کالمبیع بیعا فاسدا والمقبوض علی 

ہے کہ میں مبیع کے بدلے میں دوسری مبیع دے دوں گا۔
]٢[… رہن کی چیز ، قرضے کے بدلے میں یہ چیز رقم دینے والے کے قبضے میں ہوتی ہے ، اس لئے اس کو عین مضمون بغیرہ ، کہتے ہیں ۔اگر مرہون چیز قرض دینے والے کے قبضے میں ہلاک ہوجائے تو اس کی قیمت کی مقدار قرض کم ہوجاتا ہے ، اس لئے  اس کے بدلے میں کوئی چیز دینے کے کفیل بننے کی ضرورت نہیں ہے ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ مبیع ایسا عین ہے جو مضمون بغیرہ ہے ، اور وہ ثمن ہے ۔ 
تشریح  : مبیع کے لئے کفیل نہ بننے کے لئے یہ دلیل عقلی ہے ۔مشتری کے پاس مبیع ثمن کے بدلے میں ہوتی ہے ، اس لئے وہ مضمون بغیرہ ہے ۔ اس کا قاعدہ یہ ہوتا ہے کہ مبیع ہی لازم ہوتی ہے ، اور اگر بائع کے پاس مبیع ہلاک ہوجائے تو بیع ختم ہوجاتی ہے اس لئے اس کا کفیل بننا درست نہیں ہے ۔ باقی تفصیل اوپر گزر گئی ہے ۔ 
ترجمہ  : ٢  اعیان مضمونہ کی کفالت اگر چہ ہمارے یہاں درست ہے ، خلاف ہے امام شافعی  کا ، لیکن اس سے مراد اعیان مضمون بنفسہ ہے ، جیسے بیع فاسد میں مبیع ، یا بھاؤ کرنے کے لئے قبضہ کی ہوئی مبیع ، یا غصب کی چیز ، اس سے مراب مضمون بغیرہ نہیں ہے  
تشریح  :  یہاں سے یہ بتا رہے ہیں کہ اعیان مضمون بنفسہ کا کفیل بننا جائز ہے ، اعیان  مضمون بنفسہ کا مطلب یہ ہے کہ پہلے تو وہی چیز دینا لازم ہے ، لیکن وہ ہلاگ ہوئی تو اب اس کی قیمت لازم ہوگی ، چونکہ کسی نہ کسی درجے میں قیمت لازم ہوتی ہے اس لئے اس کی کفالت جائز ہے ۔
 اعیان مضمون بنفسہ یہ تین چیزیں ہیں ]١[… بیع فاسد ہوگئی اور مبیع مشتری کے ہاتھ میں ہے تو وہی واپس کرے ،  ہاں اگر ہلاک ہوگئی تو اب اس کی قیمت لازم ہوگی ]٢[… بھاؤ کے طور مشتری کپڑا لے گیا تو وی کپڑا واپس کرے ، ہاں وہ ہلاک ہوگیا تو اب اس کی قیمت واجب ہوگی ]٣[… غصب کی چیز کو واپس کرے ، ہاں وہ ہلاک ہوجائے تو اب اس کی قیمت لازم ہوگی ۔
حضرت امام شافعی   کے نزدیک اس کی کفالت جائز نہیں ہے ۔
وجہ : انکے یہاں کفیل پر بھی اصل قرض آجاتا ہے ، اور یہاں اصل مبیع کفیل پر نہیں آسکتا اس لئے کفیل نہیں بن سکتا ، اور حنفیہ  کے یہاں اصل قرض تو اصیل پر ہی رہتا ہے ، کفیل پر صرف مطالبہ آتا ہے اس لئے مضمون بنفسہ کا کفیل بن سکتا ہے ۔       
ترجمہ  : ٣  جو اعیان مضمون بغیرہ ہے جیسے مبیع اور رہن کی چیز اس کا کفیل نہیں بن سکتا ۔

Flag Counter