Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

53 - 515
محاورات 
(]١[اعیان غیر مضمونہ )
امانت کی چیز بغیر زیادتی کے ہلاک ہوجائے تو اس کا ضمان لازم نہیں ہوتا اس لئے اس کو ٫ اعیان غیر مضمونہ ، کہتے ہیں ، چونکہ اس کی قیمت ہی لازم نہیں ہے اس لئے اس کا کفیل بننا بھی درست نہیں ہے ۔ نیچے کے پانچ قسمیں امانتیں ہیں۔ 
]١[… امانت رکھی ہوئی چیز 
]٢[… مانگ کر لائی چیز 
]٣…[ اجرت پر لی ہوئی چیز 
]٤[ …تجارت کے لئے مضاربت پر لیا ہوا مال 
]٥[… شرکت کا مال
ان سب کا کفیل بننا درست نہیں ہے۔
 (]٢[ مضمون بنفسہ )
 اسی چیز کا واپس کرنا واجب ہو ،ہاں ہلاک ہوجائے تو اب اس کی قیمت واجب ہو اس کو مضمون بنفسہ ، کہتے ہیں۔ نیچے کی تین چیزیں مضمون بنفسہ ہیں 
]١[…بیع فاسد میں مبیع مشتری کے پاس ہو تو اسی کو واپس کر نا ضروری ہے ، وہ ہلاک ہوجائے تب اس کی قیمت لازم ہوگی 
 ]٢[…مقبوض علی سوم الشراء :بیوی کو دکھلانے کے لئے کپڑا لے گیا کہ وہ پسند کرے گی تو خریدوں گا ۔ تو ابھی بیع نہیں ہوئی ہے اس لئے اسی کپڑا کو واپس کرنا ضروری ہے ، وہ ہلاک ہوجائے تب اس کی قیمت لازم ہوگی 
]٣[ …غصب کی چیز غاصب کے پاس ہو تو اسی چیز کو واپس کرنا ضروری ہے ، وہ ہلاک ہوجائے تب اس کی قیمت لازم ہوگی
  چونکہ ان میں ہلاک ہونے کے بعد اس کی قیمت لازم ہوتی ہے اس لئے اس میں کفیل بننا درست ہے ۔  
    (]٣[عین مضمون بغیرہ )
رقم کے بدلے میں کوئی چیز مشتری کے پاس ہے تو چونکہ غیر کی وجہ سے مضمون ہے اس لئے اس کو ٫مضمون بغیرہ ، کہتے ہیں ۔۔مبیع اور رہن مضمون بغیرہ ہے ۔
]١[…مبیع مشتری کے پاس ہوتی ہے ، لیکن وہ ثمن کے بدلے میں ہوتی ہے ، اس لئے اس کو عین مضمون بغیرہ ، کہتے ہیں ۔ مبیع ہلاک ہوجائے تو اس کے بدلے میں کوئی چیز لازم نہیں ہوتی ، بلکہ بیع ختم ہوجاتی ہے ۔ اس لئے اس کا یوں کفیل بننا درست نہیں 

Flag Counter