Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

510 - 515
 رفع المانع۔  أما الوکیل یتصرف بمعان قائمۃ بہ وإنما عجز بعارض اللحاق لتباین الدارین فإذا زال العجز والإطلاق باق عاد وکیلا۔ ۴؎ ولأبي یوسف أنہ إثبات ولایۃ التنفیذ لأن ولایۃ أصل التصرف بأہلیتہ وولایۃ التنفیذ بالملک وباللحاق لحق بالأموات وبطلت الولایۃ فلا تعود 

لئے عقد کر سکتا ہے اور وکالت بحال ہو جائے گی۔  
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ مرتد کی وکالت موقوف رہے گی،مسلمان ہو کر واپس آنے پر بحال ہو جائے گی۔ 
ترجمہ  : ٢   بہر حال  حضرت امام ابو یوسف  کے نزدیک تو وکالت دوبارہ واپس نہیں آئے گی ۔ 
 وجہ :  امام ابو یوسف  کی دلیل یہ ہے کہ وکالت کا مطلب یہ ہے کہ اس کو نافذ کرے ، اور یہ آدمی دار الحر ب میں مل جانے کی وجہ سے مردہ کی طرح ہوگیا اس لئے واپس آنے پر بھی دوبارہ وکالت بحال نہیں ہوگی ۔ ہاں موکل اس کو دوبارہ وکیل بنا دے تو بن جائے گا  
اصول : ان کا اصول یہ ہے کہ دار الحرب جانے سے اہلیت مکمل ختم ہو گئی۔
ترجمہ  : ٣  امام محمد  کی دلیل یہ ہے کہ ملکیت کے کھل جانے کا نام ہے اس لئے کہ موانع کو اٹھانا ہے ، اور وکیل ایسی صلاحیت ] عاقل ،بالغ ہونے [ سے تصرف کرتا ہے جو اس کی ذات میں قائم ہے ، صرف دار الحرب میں ملنے کی وجہ سے تصرف سے عاجز تھا ، کیونکہ دونوں دار الگ الگ ہیں ، پس جب عاجزی زائل ہوگئی اور اطلاق باقی ہے تو وکالت لوٹ آئے گی ۔ 
تشریح  : یہاں تین باتیں فرما رہے ہیں ]١[ … پہلے موکل کے مال میں تصرف کرنے کی اجازت نہیں تھی  اس نے تصرف کرنے اجازت دی تو وکیل کا ہاتھ اب کھل گیا کہ اب تصرف کرسکتا ہے ۔ ]٢[… دوسری بات یہ ہے کہ وکیل میں خود ذاتی صلاحیت ہے مثلا وہ عاقل ہے ، بالغ ہے جسکی بنا پر وہ وکلات کر سکتا ہے ، اور یہ صلاحیت دار الحرب سے واپس آنے کے بعد بھی باقی رہے گی ]٣[… تیسری بات یہ ہے کہ دار الحرب جانے کی وجہ سے تبائن دار ہوگیا اس لئے تصرف سے عاجز ہوگیا ، لیکن جب مسلمان ہوکر واپس آیا تو عاجزی ختم ہوگئی ، اس لئے اپنی ذاتی صلاحیت ، عاقل بالغ ہونا ، اور اطلاق یعنی ہاتھ کھل جانے کی وجہ سے دوبارہ وکالت بحال ہوجائے گی ۔
لغت : رفع الموانع :  سے مراد ہے موکل نے وکالت کی اجازت دے دی ، اور مال استعمال کرنے کی جو ممانعت تھی وہ بحال ہوگئی ۔ معان قائمة : ایسے معانی ،  یعنی عاقل بالغ ہونا مراد ہے جو وکیل میں ہیں۔ اطلاق باقی : اطلاق سے مراد اجازت ، جو دار الحرب سے واپس آنے کے بعد بھی موکل کی جانب سے باقی ہے ۔     
ترجمہ  : ٤  امام ابو یوسف  کی دلیل یہ ہے کہ ولایت کا ثابت کرنا اصل میں اس کو نافذ کرنا ہے ، اس لئے کہ اصل تصرف 

Flag Counter