Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

509 - 515
 بین العلم وعدمہ لأن ہذا عزل حکمي فلا یتوقف علی العلم کالوکیل بالبیع إذا باعہ الموکل۔(۶۸۲) قال وإذا مات الوکیل أو جن جنونا مطبقا بطلت الوکالۃ۱؎  لأنہ لا یصح أمرہ بعد جنونہ وموتہ(۶۸۳) وإن لحق بدار الحرب مرتدا لم یجز لہ التصرف إلا أن یعود مسلما۱؎  قال وہذا عند محمد ۲؎ فأما عند أبي یوسف لا تعود الوکالۃ۔ ۳؎ لمحمد أن الوکالۃ إطلاق لأنہ 

تشریح  : چاہے وکیل کو اس کی خبر ہو کہ  میراموکل محجور ہوگیا ہے ، یا عاجز ہوگیا ، یا دونوں شریک جدا ہوگئے ہیں یا علم نہ ہو پھر بھی وکالت باطل ہوجائے گی ،  کیونکہ یہ قدرتی طور پر معزول ہونا ہے ۔ اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ کسی غلام کے بیچنے کا وکیل بنایا ، پھر موکل نے خود ہی اس غلام کو بیچ دیا تو وکیل کو اس کا علم نہ ہو تب بھی وکیل معزول ہوجائے گا ۔    
ترجمہ  : (٦٨٢)اور اگر وکیل مر جائے یا مکمل مجنون ہو گیا تو اس کی وکالت باطل ہو گئی۔
ترجمہ : ١  اس لئے مجنون ہونے کے بعد یا مرنے کے بعد وکیل اب کچھ کر ہی نہیںسکتا ۔
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ وکالت بحال رہنے کے لئے وکیل میں اہلیت تصرف بر قرار رہنا ضروری ہے ورنہ وکالت باطل ہو جائیگی۔ پہلے حدیث گزر چکی ہے۔اذا مات الانسان انقطع عنہ عملہ  (ابو داؤد شریف ،نمبر ٢٨٨٠)   
 وجہ : وکالت بحال رہنے کے لئے وکیل میں اہلیت تصرف ہونا ضروری ہے کہ وہ عاقل بالغ اور آزاد ہو۔لیکن جب مکمل مجنون ہو گیا تو اہلیت تصرف ختم ہو گئی یا مر گیا تو ختم ہو گیا اس لئے وکالت خود بخود باطل ہو جائے گی ۔
  لغت:  مطبق  :  گھیرا ہوا ہو،مکمل جنون ہو،کافی دیر تک افاقہ نہ ہوتا ہو۔
نوٹ : گھنٹہ دو گھنٹہ کے جنون سے وکالت باطل نہیں ہوگی
ترجمہ  : (٦٨٣)اگر وکیل مرتد ہو کر دار الحرب چلا جائے تو اس کے لئے وکالت کا تصرف جائز نہیں ہے مگر یہ کہ وہ مسلمان ہو کر واپس آ جائے۔
ترجمہ: ١  مصنف نے فرمایا کہ یہ حکم امام محمد  کے نزدیک ہے ۔    
تشریح  : وکیل مسلمان تھا مرتد ہو کر دار الحرب چلا گیا تو اس کی اہلیت تصرف ختم ہو گئی اس لئے وہ وکیل نہیں رہے گا۔لیکن اگر مسلمان ہو کر واپس دار الاسلام آجائے تو کیا دو بارہ وکیل بحال ہو سکتا ہے ؟ تو امام محمد نے فرمایا کہ ہاں ! دو بارہ وکیل بحال ہو سکتا ہے  
 وجہ : وہ فرماتے ہیں کہ وہ عاقل ، بالغ اور آزاد ہے۔اس لئے اس کی اہلیت تصرف مکمل ختم نہیں ہوئی تھی صرف دار الحرب جانے کی وجہ سے عقد کرنے سے عاجز تھا لیکن جب واپس دار الاسلام مسلمان ہو کر آگیا تو اب عقد کرنے سے عاجز نہیں رہااس 

Flag Counter