Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

501 - 515
 الجواب علی ہذا في الفصلین ولا یؤخر لأن التدارک ممکن عندہما لبطلان القضاء۔۳؎  وقیل الأصح عند أبي یوسف رحمہ اللہ أن یؤخر في الفصلین لأنہ یعتبر النظر حتی یستحلف المشتري لو کان حاضرا من غیر دعوی البائع فینتظر للنظر۔(۶۷۷) قال ومن دفع إلی رجل 

دوبارہ جوڑ سکتا ہے ۔ اس لئے باندی کی صورت میں پہلے باندی واپس کرنے کا فیصلہ کیا جائے ، بعد میں مشتری سے قسم لی جائے کہ وہ عیب سے راضی نہیں تھا، وہ قسم کھانے سے انکار کرے تو پہلے فیصلے کو رد کردیا جائے گا اور بیع بحال کرکے باندی مشتری کو دے دی جائے گی ۔ اور قرض کی صورت میں تو تھا ہی کہ قرض دینے والے کی قسم سے پہلے قرض واپس کرنے کا فیصلہ کیا جائے بعد میں قرض دینے والے سے قسم لی جائے گی ۔
لغت :  فصلین : سے مراد باندی کی صورت ، اور قرض کی صورت ہے ۔لایؤخر: مشتری ، اور قرض دینے والے کی قسم تک واپس کرنے کو مؤخر نہیں کیا جائے گا ۔ 
 ترجمہ  : ٣  بعض حضرات نے فرمایا کہ حضرت امام ابو یوسف  کا صحیح مذہب یہ ہے کہ دونوں صورتوں ]باندی ، اور قرض [ میں قسم کھانے کے بعد تک مؤخر کیا جائے گا ، اس لئے کہ وہ مصلحت کا اعتبار کرتے ہیں ،  چنانچہ اگر مشتری سامنے ہو توچاہے بائع راضی ہونے کا دعوی نہ کرے پھر بھی مشتری سے قسم لی جاتی ہے ، اس لئے مصلحت کے لئے یہاں بھی انتظار کیا جائے گا ۔ 
تشریح: حضرت امام ابو یوسف  کی دوسری روایت یہ ہے کہ دونوں صورتوں میں یعنی باندی کی صورت میں مشتری سے قسم لینے کے بعد باندی کو بائع کی طرف واپس کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا اس سے پہلے نہیں۔ اور قرض کی صورت میں بھی قرض دینے والے کی قسم کے بعد وکیل کو قرض دینے کا فیصلہ کیا جائے گا اس سے پہلے نہیں ۔ 
 وجہ  : اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ انکے یہاں بائع کی اور مقروض کی مصلحت ملحوظ ہے، اور یہ اسی صورت میں ہے کہ قسم کے بعد واپس کرنے کا فیصلہ کیا جائے ۔ اس سے دوسرا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ بعد میں قضا کو توڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ اس کی مثال دیتے ہیں کہ اگر مشتری سامنے موجود ہو اور اس کا وکیل عیب کے ماتحت باندی واپس کرنا چاہے تو چاہے بائع ابھی مشتری کے عیب سے راضی ہونے کا دعوی نہیں کیا ہو تب بھی مشتری سے قسم لی جائے گی اس کے بعد باندی کوبائع کی طرف واپس کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ، اور یہاں مشتری غائب ہے تب بھی اس کے قسم کا انتظار کیا جائے گا ۔
لغت : فینتظر للنظر : مصلحت کے لئے قسم کھانے تک کا انتظار کیا جائے گا ۔
ترجمہ  : ( ٦٧٧) کسی نے کسی آدمی کو دس درہم دئے تاکہ اس کے اہل و عیال پر خرچ کرے  وکیل نے اپنے پاس سے دس درہم خرچ کردیا تو یہ دس اس دس درہم کے بدلے میں ہوجائے گا ۔ 

Flag Counter