Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

499 - 515
کان إقرارا بملک الغیر لأنہ من أہلہ فلا یصدقان في دعوی البیع علیہ۔ (۶۷۵)قال فإن وکل وکیلا بقبض مالہ فادعی الغریم أن صاحب المال قد استوفاہ فإنہ یدفع المال إلیہ۱؎  لأن الوکالۃ قد ثبتت والاستیفاء لم یثبت بمجرد دعواہ فلا یؤخر الحق۔[الف](۶۷۶) قال ویتبع رب المال فیستحلفہ۱؎  رعایۃ لجانبہ ولا یستحلف الوکیل لأنہ نائبہ[ب](۶۷۶) قال وإن وکلہ بعیب في جاریۃ فادعی البائع رضا المشتري لم یرد علیہ حتی یحلف المشتري بخلاف مسألۃ الدین۱؎  لأن 

 ترجمہ  : ١  اس لئے کہ دونوں کی تصدیق کرنے سے وکالت ثابت ہوگئی ہے اور قرض دینے والے کا وصول کرنا محض دعوی کرنے سے ثابت نہیں ہوا ہے، اس لئے وکیل کا حق موخر نہیں کیا جائے گا ۔
تشریح :  مثلا زید کا مال خالد کے پاس تھا ،اب زیدنے عمر کو اپنے مال پر قبضہ کرنے کا وکیل بنایا تو  خالد نے کہا کہ زید نے اپنا مال وصول کرلیا ہے ، پھر بھی اس کی بات نہیں مانی جائے گی ، کیونکہ دونوں کی تصدیق سے وکیل ہونا ثابت ہوگیا ہے ، اور زید نے مال وصول کرلیا ہے یہ بات ثابت نہیں ہے اس لئے قرض لینے والا مال نہیں روک سکے گا ۔
 ترجمہ  :]الف[ (٦٧٦) مال والے کا پیچھا کیا جائے گا اور اس کو قسم کھلائی جائے گی ۔
 ترجمہ:١  قرض لینے والے کی رعایت کرتے ہوئے ، اور وکیل کو قسم اسلئے نہیں کھلائی جائے گی کیونکہ وہ موکل کا نائب ہے 
تشریح  : مال وکیل کو دینے کا حکم دیا جائے گا ، لیکن بعد میں قرض دینے والے کو قسم کھلائی جائے گی تاکہ قرض لینے والے کی رعایت ہوجائے ۔اور وکیل کو قسم اس لئے نہیں کھلائی جائے گی کہ اس کے موکل کو قسم کھلادی گئی ، اسلئے اب اسکے نائب کو قسم نہیں کھلائی جائے گی  
 ترجمہ: ]ب[(٦٧٦) باندی میں عیب تھا اس لئے اس کو واپس کرنے کے لئے وکیل بنایا ، بائع نے دعوی کیا کہ مشتری ]موکل [ اس عیب سے راضی ہوچکاہے تو وکیل باندی واپس نہیں کرسکے گا یہاں تک کہ مشتری قسم کھائے کہ میں راضی نہیں ہوا ہوں ،  بخلاف قرض کے مسئلے کے ]  بخلاف قرض کے مسئلے کے ]وہاں پہلے قرض دے دینے کا حکم ہوگا اسکے بعد قرض دینے والے سے قسم لی جائیگی
تشریح : اس عبارت میں دو مسئلوں میں فرق بیان کیا جا رہا ہے ۔باندی کو عیب کے ماتحت وکیل کو واپس کرنے کے لئے کہا تو موکل کی قسم کے بغیر واپس نہیں کرسکتا ۔اور قرض وصول کرنے کے لئے وکیل بنایا تو وکیل کو واپس کردینے کا حکم کیا جائے گا ،بعد میں موکل یعنی قرض دینے والے سے قسم لی جائے گی ۔ دونوں کے درمیان فرق یہ ہے کہ باندی کی صورت میں بیع ہوئی ہے اس 

Flag Counter