Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

497 - 515
 للغائب إما ظاہرا أو محتملا ۶؎ فصار کما إذا دفعہ إلی فضولي علی رجاء الإجازۃ لم یملک الاسترداد لاحتمال الإجازۃ۷؎  ولأن من باشر التصرف لغرض لیس لہ أن ینقضہ ما لم یقع الیأس عن غرضہ۔(۶۷۴) ومن قال إني وکیل بقبض الودیعۃ فصدقہ المودع لم یؤمر بالتسلیم إلیہ۱؎  لأنہ أقر لہ بمال الغیر بخلاف الدین۔ ۲؎ولو ادعی أنہ مات أبوہ وترک الودیعۃ میراثا لہ ولا وارث 

اور مال موکل کا ہوجائے تواس احتمال کی بنا پر ابھی وکیل سے مال واپس نہیں لے سکتا ۔یہ اما محتملا کی شکل ہے ۔
 ترجمہ  :٦  اور ایسا ہوگیا کہ مقروض نے فضولی کو اجازت کی امید پر رقم دے دی تو واپس لینے کا مالک نہیں ہوگا اجازت کے احتمال پر 
تشریح :  یہ مثال ہے ۔۔مقروض نے ایک اجنبی آدمی ]فضولی [ کو رقم دے دی کہ شاید قرض دینے والا اجازت دے دے اور یہ رقم قرض دینے والے کو مل جائے تو جب تک قرض دینے والا اجنبی سے لینے سے انکار نہ کرے اس وقت تک مقروض اس سے اپنی رقم واپس نہیں لے سکتا ہے ، اسی طرح یہاں بھی جب تک موکل حاضر ہوکر انکار نہ کرے مقروض وکیل سے رقم واپس نہیں لے سکتا ۔     
 ترجمہ : ٧  اور اسلئے کہ جس نے جس غرض سے تصرف کیا تو جب تک کہ غرض سے مایوس نہ ہوجائے اس وقت اس کو توڑ نہیں سکتا 
تشریح : مقروض نے قرض دینے والے کو رقم دینے کی غرض سے وکیل کو رقم دی ہے اس لئے جب تکہ اس سے بالکل مایوس نہ ہوجائے اس کو توڑ کر رقم واپس لینے کی گنجائش نہیں ہے ۔ 
 ترجمہ :  (٦٧٤)اور اگر کہا کہ میں امانت کے قبضہ کرنے کا وکیل ہوں اور امانت رکھنے والے نے اس کی تصدیق کردی تو اس کو حوالہ کرنے کا حکم نہیں دیا جائے گا ۔
 ترجمہ : ١  اس لئے کہ غیر کے مال کا اقرار کیا ہے ، بخلاف قرض کے اس لئے کہ یہ خود وکیل کا مال ہے۔
اصول : یہ مسئلہ اس پر ہے کہ دوسرے کی چیز وکالت کی تصدیق کے باوجود حوالے کرنے نہیں کہا جائے گا۔ 
 تشریح:  مثلا زید خالد سے کہتا ہے کہ عمر کی جو امانت ہے اس پر قبضہ کرنے کا میں عمر کی جانب سے وکیل ہوں اور عمر غائب تھا اور خالد نے تصدیق کر دی کہ تم عمر کے وکیل ہو تو خالد کو حکم نہیں دیا جائے گا کہ امانت کی چیز اس کو دیدو ۔
 وجہ : امانت کی چیز میں وہی چیز دی جاتی ہے جو امانت رکھی گئی ہے۔امانت رکھنے والا اپنی طرف سے کوئی چیز نہیں دے سکے گا۔اس لئے خالد نے تصدیق کردی کہ زید وکیل ہے تو عمر کی امانت شدہ چیز زید کے حوالے کرنے کے لئے نہیں کہا جائے 

Flag Counter