Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

496 - 515
۳؎  ولو کان الغریم لم یصدقہ علی الوکالۃ ودفعہ إلیہ علی ادعائہ فإن رجع صاحب المال علی الغریم رجع الغریم علی الوکیل لأنہ لم یصدقہ علی الوکالۃ وإنما دفعہ إلیہ علی رجاء الإجازۃ فإذا انقطع رجاؤہ رجع علیہ ۴؎ وکذا إذا دفعہ إلیہ علی تکذیبہ إیاہ في الوکالۃ۔ وہذا أظہر لما قلنا۵؎  وفي الوجوہ کلہا لیس لہ أن یسترد المدفوع حتی یحضر الغائب لأن المؤدی صار حقا 

لغت : ماذاب لہ علی فلان ، کی صورت یہ ہے کہ فلاں پر جو قرض آئے میں اس کا ذمہ دار اورکفیل ہوں ، کہ وہ نہیں دے گا تو میں ادا کروں گا ۔ 
 ترجمہ  : ٣  اور اگر قرض دینے والے نے وکالت کی تصدیق نہیں کی اور اس کے کہنے پر اس کو رقم دے دی ، پس مال دینے والے نے مقروض سے وصول کیا تو تو مقروض وکیل سے لیگا ، اس لئے کہ مقروض نے وکالت کی تصدیق نہیں کی ہے ، صرف اس امید پر دیا ہے  موکل وکیل کو اجازت دے دے ، پس جب یہ امید ختم ہوگئی تو مقروض وکیل سے واپس لے گا ۔ 
تشریح:  ]٢[ …یہ دوسری صورت ہے ۔ مقروض نے وکیل کی تصدیق نہیں کی صرف اس امید پر اس کو رقم دے دی کہ موکل اس کو وکالت کی اجازت دے گا اور یہ رقم موکل کے پاس پہنچ جائے گی ، لیکن جب قرض دینے والے نے وکالت کی اجازت نہیں دی تو امید ختم ہو گئی ، اس لئے وکیل کو رقم واپس دینی ہوگی ۔ 
 ترجمہ   : ٤  ایسے ہی اگر مقروض نے وکیل کی تکذیب کی اور اس کو رقم دے دی  اور یہ زیادہ ظاہر اس دلیل کی وجہ سے جو ہم نے ذکر کیا ۔ 
تشریح : ]٣[ …یہ تیسری صورت ہے ۔ مقروض نے وکیل کی تکذیب کی اور کہا کہ تم وکیل نہیں ہو اس کے باوجود اس امید پر رقم دی کہ شاید موکل وکیل بننے کی اجازت دے اور مال موکل تک پہنچ جائے ، لیکن مال نہیں پہنچا تو وکیل سے مال واپس لے گا
 ترجمہ  : ٥  ان تمام صورتوں میں مقروض دی ہوئی چیز کو  اس وقت واپس نہیں لے سکتا جب تک غائب قرض دینے والا حاضر نہ ہو جائے ، اس لئے کہ دی ہوئی رقم غائب موکل کا حق ہوچکی ہے ، یا تو ظاہری طور پر ہوچکی ہے ، یا اس بات کا احتمال ہے کہ ہوجائے ۔
 تشریح:مقروض نے وکیل کو رقم دی تھی تو جب تک کہ قرض دینے والا واپس نہ آجائے اور یہ نہ کہہ دے کہ میں نے اسکو وکیل نہیں بنایا ہیاس وقت اس رقم کو مقروض واپس نہیں لے سکتا ۔ 
 وجہ : جب وکیل کو رقم دے دی ،اور موکل نے اسکی تصدیق کردی کہ یہ میرا وکیل ہے تو یہ رقمموکل کی ہوگئی اس لئے واپس نہیں لے سکتا ۔  یہ اما ظاہرا ، کی شکل ہے ۔۔اور اگر تصدیق نہیں کی تو ابھی اس کا احتمال ہے کہ وہ اب وکالت کی اجازت دے دے 

Flag Counter