Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

494 - 515
 ذلک قولہ مع یمینہ فیفسد الأداء(۶۷۱) ویرجع بہ علی الوکیل إن کان باقیا في یدہ۱؎  لأن غرضہ من الدفع براء ۃ ذمتہ ولم تحصل فلہ أن ینقض قبضہ(۶۷۲) وإن کان ضاع في یدہ لم یرجع علیہ۱؎  لأنہ بتصدیقہ اعترف أنہ محق في القبض وہو مظلوم في ہذا الأخذ والمظلوم 

اس سے اس کی بات مان لی جائے گی ، اور مقروض نے جو رقم وکیل کو دیا تھا وہ بیکار جائے گا اب دوبارہ قرض دینے والے کو قرض ادا کرے  
 ترجمہ  : (٦٧١)  اور مقروض وکیل سے اپنی دی ہوئی رقم وصول کرے گا اگر اس کے ہاتھ میں باقی ہو ۔
 ترجمہ  : ١  اس لئے کہ مقروض کے دینے کی غرض یہ تھی کہ اس کے ذمے سے بری ہوجائے اور یہ باتحاصل نہیں ہوئی تو مقروض کو وکیل کے قبضے کو توڑنے کا حق ہوگا ۔ 
تشریح:  اگر مقروض کی دی ہوئی رقم وکیل کے ہاتھ میں بعینہ موجود ہے تو مقروض اپنی چیز واپس لیلے گا ، کیونکہ مقرض کا مقصد یہ تھا کہ میرے ذمے سے قرض ختم ہوجائے ،اور وہ ہوا نہیں اپنی جیب سے دوبارہ دینا پڑا اس لئے اپنا دیا ہوا مال وکیل سے واپس لے گا    
ترجمہ  : ( ٦٧٢) اور اگر وکیل کے ہاتھ میں مال ہلاک ہوگیا تو مقروض اس سے واپس نہیں لے گا ۔ 
 ترجمہ  : ١   اس لئے کہ مقروض نے تصدیق کر لیا کہ وہ وکیل ہے تو تو اعتراف کر لیا کہ وکیل قبضہ کرنے میں حق پر ہے اور مقروض خود مظلوم ہے کہ قرض دینے والے نے دوبار ہ اس سے قرض وصول کیا تو اب یہ مظلوم دوسرے پر ظلم نہیںکرے گا ۔
تشریح: وکیل کے ہاتھ سے وہ چیز ہلاک ہوگئی ہے تو مقروض اس سے قانونی طور پر وصول نہیں کر پائے گا ، ہاں اخلاقی طور پر دے دے تو بہتر ہے ۔ 
 وجہ : وہ مال وکیل کے ہاتھ میں امانت کا تھا اس لئے اس کے ہاتھ میں ہلاک ہو جائے تو واپس نہیں لے سکے گا۔ (٢) دوسری وجہ یہ ہے  جو صاحب ہدایہ نے دی ہے ۔ کہ جب مقروض نے تصدیق کردی کہ تم وکیل ہو تو گویا کہ یہ بھی کہا کہ وصول کرنے میں تم حق پر ہو اس لئے وکیل کا وصول کرنا صحیح تھا اب وہ اس بارے میں امین ہوگیا اور امین کے ہاتھ سے ہلاک ہوجائے تو اس کا بدل وصول نہیں کیا جاتا ہے اس لئے وکیل سے وصول نہیںکرپائے گا ۔ (٣) تیسری دلیل یہ کہ مقروض نے قرض دینے والے کو دوبارہ رقم دی تو یہ مظلوم ہو گیا ،اب دوسروں پر ظلم نہیں کرے گا، کہ تم سے مال ہلاک ہوگیا پ پھر بھی تم اس کا ضمان دو۔
 ترجمہ  : ( ٦٧٣) مگر یہ کہ مقروض نے وکیل کو قرض دیتے وقت ضامن بنایا ہو ۔ 
حاصل : یہاں سے تین صورتیں ہیں جن میں مقروض وکیل کو دیا ہوا مال اس سے واپس لے سکتا ہے ۔ ]١[… مقروض نے 

Flag Counter