Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

490 - 515
 مقابلۃ الخصومۃ أو لأنہ سبب لہ لأن الظاہر إتیانہ بالمستحق عند طلب المستحق وہو الجواب في مجلس القضاء فیختص بہ۱۱؎  لکن إذا أقیمت البینۃ علی إقرارہ في غیر مجلس القضاء یخرج من الوکالۃ حتی لا یؤمر بدفع المال إلیہ لأنہ صار مناقضا وصار کالأب أو الوصي إذا أقر في 

لغت  : تنصيص : نص سے مشتق ہے ، صراحت کرنا ? يحمل علي الاولي : پہلے پر محمول کيا جائے گا ، يعني مطلق جواب کا اختيار ہوگا ، جس ميں اقرار اور انکار دونوں کي گنجائش ہو ?
ترجمہ  : 8  امام محمد  کي دوسري روايت يہ ہے کہ مدعي اور مدعي عليہ کے  وکيل کے درميان ميں فرق کيا ہے ، اور دوسرے ] يعني مدعي عليہ [ميں استثناء صحيح قرار نہيں ديااس لئے کہ مدعي عليہ مجبور ہے ، اور مدعي کي صورت ميں وکيل کو اقرار اور انکار دونوں کا اختيار ہے  
تشريح  : امام محمد سے ايک دوسري روايت بھي ہے ، کہ اگر مدعي کا وکيل ہے تو چونکہ اس کا موکل رقم طلب کرنے والا ہے اس لئے لينے کا بھي حق ہے اور چھوڑ دينے کا بھي حق ہے  ، تو اسي طرح اس کے وکيل کو اقرار کا بھي حق ہوگا اور انکار کا بھي حق ہوگا? اور مدعي عليہ کا وکيل ہے تو وہ چونکہ مقدمہ کے لئے آنے ميں مجبور ہے اس لئے صرف انکار ہي کر سکتا ہے اسلئے اس کے وکيل کو صرف انکار کا حق ہوگا
لغت : طالب : سے مراد مدعي ہے اسلئے کہ وہ مطالبہ کرتا ہے  ? اور مطلوب سے مرادمدعي عليہ ہے اس لئے کہ اس سے مطالبہ کيا جاتا ہے?ثاني سے مراد مدعي عليہ ہے ? يخير الطالب :  مدعي کو اختيار ہے کہ استثناء کرے يا نہ کرے ، يعني وکيل کو اقرار کي اجازت دے يا منع کردے ?
 ترجمہ  : 9   اس کے بعد امام ابو يوسف  فرماتے ہيں کہ وکيل موکل کے قائم مقام ہے ، اور موکل کا اقرار مجلس قضا کے ساتھ خاص نہيں ہے ايسے ہي اس کے نائب کا اقرار مجلس قضا کے ساتھ خاص نہيں ہوگا ?
تشريح  : امام ابو يوسف  فرماتے ہيں کہ وکيل موکل کانائب ہے اور موکل قضا کي مجلس ميں اقرار کرسکتا ہے اور اس کے علاوہ ميں بھي اقرار کر سکتا ہے اسي طرح وکيل بھي مجلس قضا ميں بھي اقرار کرسکتا ہے اور اس کے علاوہ ميںبھي اقرار کرسکتا ہے ? 
ترجمہ :  10     امام ابو حنيفہ  اور امام محمد  فرماتے ہيں کہ  وکيل بنانے کا مطلب يہ ہے ايسا جواب دے جو يا حقيقت ميں خصومت ہو يا مجازا خصومت ہو ، اور قضا کي مجلس ميں اقرار کرنا يہ مجازا خصومت ہے اس لئے کہ يہ خصومت کے مقابلے پر کہا ہے ? يا اس لئے اقرار کا سبب خصومت ہے اس لئے کہ ظاہر يہي ہے کہ مستحق کو لائے گا ] يعني اقرار کرے گا [ مستحق کے طلب کرتے 

Flag Counter