Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

483 - 515
 الوکیل لأن البینۃ قامت لا علی خصم فلم تعتبر۔۳؎  وجہ الاستحسان أنہ خصم في قصر یدہ لقیامہ مقام الموکل في القبض فتقصر یدہ۴؎  حتی لو حضر البائع تعاد البینۃ علی البیع ۵؎ فصار کما إذا أقام البینۃ علی أن الموکل عزلہ عن ذلک فإنہا تقبل في قصر یدہ کذا ہذا 

تشریح  :  یہاں دو باتیں ہیں ]١[ ایک ہے قبضہ کرنا ، ]٢[ اور دوسرا ہے بیع ثابت ہوجانا ۔ عین چیز مثلا غلام پر قبضہ کرنے کے لئے وکیل بنایا ، جب قبضہ کرنے کے لئے گیا تو قبضہ والے نے بینہ قائم کردیا کہ موکل نے یہ غلام میرے ہاتھ بیچ دیا ہے ، تواب یہ وکیل غلام پر قبضہ نہیں کر پائے گا اس کا ہاتھ روک دیا جائے گا ، لیکن چونکہ یہ خصم نہیں ہے اس لئے بیع بھی ثابت نہیں ہوگی ، جب موکل آئے گا تو بیع ثابت کرنے کے لئے دوبارہ موکل کے سامنے بینہ قائم کرے تب قاضی کے فیصلے سے بیع ثابت ہوگی ۔یہ استحسان کا تقاضہ ہے ۔ 
وجہ وکیل قبضہ کرنے میں موکل کی طرح ہے اس لئے بینہ قائم ہونے کے بعد جس طرح موکل کو قبضہ سے روک دیا جاتا ہے اسی طرح وکیل کو بھی قبضہ سے روک دیا جائے گا۔ 
ترجمہ: ٢  قیاس کا تقاضہ یہ ہے کہ وکیل کو غلام  دے دیا جائے اس لئے کہ خصم کے علاوہ پر بینہ قائم کیا ہے اس لئے اس کا اعتبار ہی نہیں ہے ] اس لئے گویا کہ مقدمہ دائر ہی نہیں ہوا اس لئے غلام دے دیا جائے [
تشریح  : واضح ہے 
ترجمہ : ٣  استحسان کی وجہ یہ ہے کہ قبضے سے ہاتھ روکنے میں وکیل موکل کی جگہ پر ہیاس لئے اس کا ہاتھ قبضہ سے روک دیا جائے گا اگر چہ بیع ثابت نہیں ہوگی ۔ 
تشریح :  استحسان کی وجہ یہ ہے کہ وکیل بیع ثابت کرنے میں خصم نہیں ہے لیکن اس کا قبضہ روک دے اس میں یہ موکل کی جگہ میں ہے ، تو جس طرح بینہ قائم ہونے کے بعد موکل کو غلام پر قبضہ نہیں دیا جاتا وکیل کو بھی ابھی قبضہ نہیں دیا جائے گا۔ البتہ اس بینہ سے بیع ثابت نہیں ہوگی ، کیونکہ وکیل خصم نہیں ہے ۔
لغت : یقتصر یدہ : قصر سے مشتق ہے روک دینا ، مراد ہے قبضہ نہ دینا ۔ 
ترجمہ  : ٤ یہاں تک کہ جب غائب موکل حاضر ہوگا تو بیع پر دوبارہ بینہ پیش کی جائے ] تب بیع ثابت ہوگی ۔ 
تشریح  : چونکہ پہلا بینہ کا خصم وکیل نہیں تھا اس لئے موکل کے آنے کے بعد دوبارہ  اس کے سامنے بینہ قائم کیا جائے تاکہ بیع ثابت کی جائے گی اور ہمیشہ کے لئے وکیل کو قبضہ نہیں دیا جائے گا۔
ترجمہ  : ٥   پس ایسا ہوگیا کہ قبضے والے نے اس بات پر بینہ قائم کردیا کہ موکل نے تم کو اس سے معزول کردیا ہے تو 

Flag Counter