Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

481 - 515
 نفسہ لا یتصور إلا أنہ جعل استیفاء العین حقہ من وجہ فأشبہ الوکیل بأخذ الشفعۃ والرجوع في الہبۃ والوکیل بالشراء والقسمۃ والرد بالعیب۴؎  وہذہ أشبہ بأخذ الشفعۃ حتی یکون خصما قبل القبض کما یکون خصما قبل الأخذ ہنالک۔ والوکیل بالشراء لا یکون خصما قبل مباشرۃ 

وجہ سے واپس لینے  کے وکیل کی طرح ہوگیا ۔ 
تشریح  ]١[…شفعہ کے ماتحت گھر لینے کا وکیل ہو اور مشتری نے گواہی پیش کردی کہ موکل نے گھر لینے سے انکار کر دیا ہے تو اس کی گواہی قبول کی جاتی ہے ، اور وکیل مقدمے کا خصم بن جاتا ہے  
]٢[… ہبہ کی چیز واپس لینے کے لئے وکیل بنایا، اور جس کو ہبہ کیا تھا اس نے گواہی پیش کردی کہ موکل نے ہبہ کا عوض لے لیا ہے تو اس کی گواہی قبول کی جاتی ہے ، اور وکیل مقدمے کا خصم بن جاتا ہے 
]٣[ … خریدنے کا وکیل بنایا تو بائع قیمت لینے کے لئے خریدنے والے وکیل ہی پر دعوی کریگااسلئے وہ مقدمے کا خصم بن جاتا ہے
]٤[ …مشترک چیز کے بٹوارہ کروانے کے لئے وکیل بنایا، اور شریک نے بینہ قائم کردیا کہ موکل نے اپنا حصہ وصول کر لیا ہے تو بینہ قبول ہوگا ، اور وکیل خصم بن جائے گا ۔ 
]٥[ …مبیع میں عیب تھا اس لئے وکیل بنایا کہ اس کو واپس کردو ، بائع نے بینہ قائم کیا کہ موکل اس عیب سے راضی  ہوچکا ہے  تو بینہ قبول کیا جاتا ہے، اور وکیل خصم بن جائے گا ۔
ان پانچ جگہوں پر وکیل خصم بنتا ہے اسی طرح قرض کے وصول میں بھی وکیل خصم بنے گا ۔
لغت :  تملک : بمشکل مالک بننا ۔ الدیون تقضی بامثالھا :  قرض کی جو اصل رقم تھی وہ تو مقروض خرچ کر چکا ہوتا ہے ، اس کے بدلے اسی کی مثل ادا کرتا ہے ۔
ترجمہ:  ٤  قرض  وصول کرنے کا وکیل شفعہ لینے کے زیادہ مشابہ ہے ، کیونکہ شفعہ پر قبضہ کرنے سے پہلے خصم بنتا ہے جیسے کہ قرضہ میںدرہم لینے سے پہلے خصم بنتا ہے ۔ اس کے برخلاف خریدنے کا وکیل خریدنے سے پہلے خصم نہیں بنتا ۔
تشریح  : صاحب ہدایہ فرماتے ہیں کہ قرضہ وصول کرنے کا وکیل حق شفعہ لینے کے وکیل سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے ، اس کی وجہ یہ فرماتے ہیں کہ حق شفعہ پر قبضہ کرنے سے پہلے وکیل خصم بنتا ہے ، اسی طرح قرض پر قبضہ کرنے سے پہلے خصم بنتا ہے ۔اور خریدنے کا وکیل خریدنے کے بعد خصم بنتا ہے اس سے پہلے نہیں اس لئے اسلئے قرض کا وکیل خریدنے کے وکیل سے زیادہ مشابہت نہیں رکھتا 
لغت : قبل مباشرة بالشراء : خریدنے کے کام کرنے سے پہلے ۔  

Flag Counter