Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

46 - 515
الدین علی الأصیل بدونہ جائز(٣٥١) وکذا ذا أخر الطالب عن الأصیل فہو تأخیر عن الکفیل ولو أخر عن الکفیل لم یکن تأخیرا عن الذ علیہ الأصل١  لأن التأخیر براء موقت فیعتبر بالبراء المؤبد٢  بخلاف ما ذا کفل بالمال الحال مؤجلا لی شہر فنہ یتأجل عن الأصیل لأنہ لا حق لہ لا الدین حال وجود الکفالة فصار الأجل داخلا فیہ أما ہاہنا فبخلافہ.

بھی معاف ہو جائے گا۔کیونکہ اصل دین ہی اصیل سے معاف ہو گیا۔اور دوسری صورت یہ ہے کہ کفیل کو صرف کفالت سے بری کیا کہ اب میں آپ سے دین کا مطالبہ نہیں کروں گا۔اس صورت میں چونکہ اصل دین اصیل یعنی مکفول عنہ پر باقی ہے اس لئے اصیل یعنی مکفول عنہ مطالبہ سے بری نہیں ہوگا۔ مکفول لہ اس سے دین کا مطالبہ کر سکتا ہے۔  
وجہ  :(١)  کفیل تابع ہے اس لئے کفیل کو مطالبے سے بری کرنے سے اصیل کی برأت نہیں ہوگی کیونکہ اس پر اصل دین موجود ہے (٢) دوسری وجہ یہ بیان کر رہے ہیں کہ کفیل پر مطالبہ نہ بھی ہو تب بھی اصیل پر قرض رہ سکتا ہے ، اس لئے یہاں کفیل سے مطالبہ ساقط کردیا تو اصیل سے ساقط نہیں ہوگا ۔
ترجمہ  :(٣٥١) ایسے ہی اگر اصیل سے مطالبہ مؤخر کردیا تو کفیل سے بھی مطالبہ مؤخر ہوجائے گا ، اور اگر کفیل سے مؤخر کیا تو اصیل سے مؤخر نہیں ہوگا ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ تاخیر کرنا یہ بھی ایک وقت کے لئے قرض سے بری کرنا ہے ، اس لئے ہمیشگی کے بری کرنے پر قیاس کیا جائے گا ۔ 
تشریح  : اوپر یہ گزرا کہ اصیل کو قرض سے بری کردیا تو کفیل سے بھی قرض ختم ہوجائے گا ، لیکن اگر کفیل کو مطالبے سے بری کردیا تو اصیل سے مطالبہ ختم نہیں ہوگا ۔ اسی پر قیاس کرتے ہوئے اصیل سے مطالبہ مؤخر کیا تو کفیل سے مطالبہ مؤخر ہوجائے گا ، اور کفیل سے مطالبہ مؤخر کیا تو اصیل سے مطالبہ مؤخر نہیں ہوگا ، 
ترجمہ  : ٢  بخلاف فی الحال ادا کیا جانے والے مال کا کفیل بنا  ایک ماہ تک مؤخر کرنے کی شرط پر تو اصیل سے بھی مؤخر ہوجائے گا ، اس لئے کہ کفیل بننے کے وقت میں فوری قرض ہی ہے اس لئے تاخیر خود قرض میں داخل ہوجائے گا ۔بہر حال متن کے مسئلے میں تو اس کے خلاف ہے ۔ 
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ کفیل بننے سے پہلے مہلت لی ہو تو اصل قرض میں داخل ہوگی اور اصیل کو بھی مہلت مل جائے گی ۔ اور کفیل بننے کے بعد مہلت لی تو اصل قرض میں  مہلت داخل نہیں ہوگی ، اور اصیل کو مہلت نہیں ملے گی ۔
تشریح  : یہاں ایک نکتہ سمجھیں :کفیل بننے کے بعد قرض دینے والے نے کفیل کو تاخیر سے دینے کی مہلت دی تو اصیل کو 

Flag Counter