Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

45 - 515
حکمیة.(٣٤٨) قال فن لوزم بالمال کان لہ أن یلازم المکفول عنہ حتی یخلصہ١  وکذا ذا حبس کان لہ أن یحبسہ لأنہ لحقہ ما لحقہ من جہتہ فیعاملہ بمثلہ (٣٤٩)وذا أبرأ الطالب المکفول عنہ أو استوفی منہ برء الکفیل١  لأن براء ة الأصیل توجب براء ة الکفیل لأن الدین علیہ ف الصحیح (٣٥٠)ون أبرأ الکفیل لم یبرأ الأصیل عنہ١  لأنہ تبع ولأن علیہ المطالبة وبقاء 

ترجمہ  : ١  ایسے ہی اگر کفیل قید کیا گیا تو کفیل کو حق ہے کہ مکفول عنہ کو قید کروا دے اس لئے کہ اس کو مکفول عنہ کی وجہ سے یہ سزا بھگتنی پڑی ہے ، اس لئے وہ وہی معاملہ کر سکتا ہے جو کفیل کے ساتھ کیا گیا ۔ 
تشریح : مکفول عنہ کے قرض کی وجہ سے کفیل کو کوئی مصیبت آئی مثلا مکفول لہ نے کفیل کا پیچھا کیا تو کفیل کو مکفول عنہ کے ساتھ اتنا کرنے کا حق ہے یعنی مکفول عنہ کا پیچھا کرنے کا حق ہے۔یہاں تک کہ مکفول عنہ کفیل کے پیچھا کرنے سے اس کو چھڑا نہ لے ۔یا رقم کی وجہ سے کفیل کو قید میں ڈالا تو کفیل کو بھی حق ہے کہ مقروض کو قید میں ڈلوا دے ۔
 وجہ: کفیل کو مکفول عنہ کی وجہ سے پریشانی ہوئی ہے اس لئے وہ یہ پریشانی مکفول عنہ پر ڈال سکتا ہے ۔
لغت  :یلازم  :  پیچھا کرنا، ساتھ ساتھ لگے رہنا۔ یخلص چھٹکارا دلانا۔
ترجمہ  :(٣٤٩)اگر طالب نے مکفول عنہ کو بری کر دیا یا اس سے وصول کر لیا تو کفیل بری ہو جائے گا۔
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ اصل کو بری کرنے سے کفیل کو بری کرنا واجب ہوتا ہے اس لئے کہ حقیقت میں قرض تو اصیل پر ہی ہے 
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ اصل پر دین نہ رہے تو فرع سے بھی دین ختم ہو جائے گا۔ 
وجہ : اصل میں قرض تو مکفول عنہ پر ہے۔کفیل تو فرع ہے اور اس سے مستفاد ہے۔اس لئے مکفول لہ دائن نے مکفول عنہ مقروض کو دین سے بری کر دیا یا معاف کر دیا یا دوسری شکل ہے کہ خود مکفول عنہ نے اپنا دین ادا کردیا تو چونکہ اصل پر دین نہیں رہا اس لئے کفیل جو فرع ہے اس پر بھی دین نہیں رہے گا اور ختم ہو جائے گا۔ 
لغت:  استوفی  :  وفی سے مشتق ہے،وصول کرلیا۔
ترجمہ  :(٣٥٠) اگر کفیل کو بری کر دیا تو مکفول عنہ بری نہیں ہوگا۔
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ کفیل تابع ہے ، اور اس لئے کہ کفیل پر صرف مطالبہ تھا قرض نہیں تھا ۔ اور بغیر کفیل پر مطالبے کے اصیل پر قرض باقی رہ سکتا ہے ۔
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ کفیل کو کفالت سے بری کرنے سے اصیل سے دین ساقط نہیں ہوگا اور نہ مطالبہ سے بری ہوگا  
تشریح : بری کرنے کی دو صورتیں ہیں۔ایک یہ کہ اصل دین ہی کفیل سے معاف کر دیا تو اس صورت میں مکفول عنہ سے 

Flag Counter