Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

44 - 515
یملکہ قبل الأدائ٢  بخلاف الوکیل بالشراء حیث یرجع قبل الأداء لأنہ انعقد بینہما مبادلة 

کرے۔
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ کفیل کے ادا کرنے سے پہلے وہ قرض وصول کرنے کا مالک نہیں ہوتا۔
اصول  :یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ پہلے ادا کرے گا تب وصول کرنے کا حقدار ہوگا۔
 تشریح: کفیل جب تک اپنی جانب سے مکفول عنہ کا قرض ادا نہ کردے اس وقت تک قانونی طور پر مکفول عنہ سے رقم وصول کرنے کا حقدار نہیں ہوتا۔ہاں ! مکفول عنہ اپنی مرضی سے کفیل کو رقم دیدے تو جائز ہے۔  
وجہ :(١) مکفول عنہ اصل مقروض ہے اس لئے زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ خود قرض ادا کرے گا اور جب وہ خود قرض ادا کرے گا تو کفیل کو اس سے لینے کا حق کیسے ہوگا ؟ ہاں ! کفیل ادا کر چکا ہوتو اب قرض وصول کرنے والا کفیل ہوگیا اس لئے اب کفیل مکفول عنہ سے لے سکتا ہے (٢) عن فضل بن عباس قال ... من قد کنت اخذت لہ مالا فھذا مالی فلیأخذ منہ فقام رجل فقال یا رسول اللہ ان لی عندک ثلاثة دراھم فقال اما انا فلا اکذب قائلا وانالا استحلف علی یمین فیم کانت لک عندی قال اما تذکر انہ مر بک سائل فامرتنی فاعطیتہ ثلاثة دراھم قال اعطہ یا فضل ۔ (سنن للبیھقی ، باب رجوع الضامن علی المضمون عنہ بما غرم وضمن بامرہ ،ج سادس ،ص ١٢٣،نمبر١١٤٠٣ ) اس حدیث میں آدمی نے حضورکے کہنے پر تین درہم دیا تھا تب جاکر حضورۖ سے وصول کیا۔
ترجمہ  : ٢  بخلاف خریدنے کے وکیل کے کیونکہ رقم سدا کرنے سے پہلے بھی رقم وصول کرسکتا ہے اس لئے کہ ان دونوں کے درمیان مبادلہ حکمیہ منعقد ہوا ہے ۔ 
تشریح  : زید نے عمر کو بکری خریدنے کا وکیل بنایا تو عمر اپنی رقم لگانے سے پہلے زید سے بکری کی قیمت وصول کر سکتا ہے ۔ 
وجہ  : (١) عمر وکیل خریدنے کا ذمہ دار بنا ہے رقم دینے کا ذمہ دار نہیں بنا ہے ، کیونکہ ہوسکتا ہے کہ وکیل کے پاس روپیہ نہ ہو اس لئے یہ ممکن ہے کہ پہلے زید سے رقم کے پھر خریدنے جائے ۔(٢) صاحب ہدایہ کی دلیل یہ ہے کہ یہاں گویا کہ وکیل بائع بن گیا اورموکل مشتری بن گیا ، اور قاعدہ یہ ہے کہ بائع پہلے قیمت لینے کا حقدار ہوتا ہے بعد میں مبیع دیتا ہے اسی طرح پہلے قیمت لے گا بعد میں بکری سپرد کرے گا۔
لغت : مبادلة حکمیة :  یہ محارہ ہے ،حکمی طور پر بیع اور شراء ہوگئی ، اور وکیل بائع بنا اور مؤکل مشتری ہوگیا ۔  
 ترجمہ  :(٣٤٨)،پس اگر پیچھا کیا گیا کفیل مال کی وجہ سے تو اس کے لئے حق ہے کہ پیچھا کرے مکفول عنہ کا یہاں تک کہ کفیل کو چھڑا دے ۔

Flag Counter