Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

41 - 515
(٣٤٦)ون کفل بغیر أمرہ لم یرجع بما یؤدیہ ١ لأنہ متبرع بأدائہ ٢ وقولہ رجع بما أدی معناہ ذا 

اصول : آمر کے حکم کے بغیر کوئی کام کرنا تبرع اور احسان ہے اس لئے کسی سے اس کا بدلہ وصول نہیں کر سکتا۔اسی اصول پر یہ مسئلہ متفرع ہے۔  
تشریح :  مکفول عنہ کے حکم سے کفیل بنا تھا تو کفیل نے جتنی رقم مکفول لہ کو دی ہے اتنی رقم مکفول عنہ سے وصول کرے گا۔  
وجہ:  (١) مکفول عنہ کے حکم سے کفیل نے اپنا روپیہ مکفول لہ کو دیا ہے اس لئے وہ مکفول عنہ سے وصول کرنے کا حق رکھتا ہے (٢) عن ابن عباس ان رجلا لزم غریما لہ بعشرة دنانیر فقال واللہ ما افارقک حتی تقضینی او تأتینی بحمیل قال فتحمل بھا النبی ۖ فاتاہ بقدر ما وعدہ فقال لہ النبی ۖ من این اصبت ھذا الذھب ؟ قال من معدن قال لا حاجة لنا فیھا لیس فیھا خیر فقضاھا عنہ رسول اللہ ۖ۔(ابو داؤد شریف، باب فی استخراج المعادن، ص ٤٨٤، نمبر ٣٣٢٨ ابن ماجہ شریف، باب الکفالة ،ص ٣٤٤، نمبر ٢٤٠٦) اس حدیث میں ہے کہ مقروض آدمی نے حضورکو دس دینار ادا کیا۔کیونکہ حضورۖ نے اس کی کفالت لی تھی۔یہ اور بات ہے کہ حضورۖ نے اس کو قبول نہیں کیا۔اس سے معلوم ہوا کہ کفیل ادا کرے تو وہ مکفول عنہ سے وصول کر سکتا ہے (٣) عن فضل بن عباس قال ... من قد کنت اخذت لہ مالا فھذا مالی فلیأخذ منہ فقام رجل فقال یا رسول اللہ ان لی عندک ثلاثة دراھم فقال اما انا فلا اکذب قائلا وانالا استحلف علی یمین فیم کانت لک عندی قال اما تذکر انہ مر بک سائل فامرتنی فاعطیتہ ثلاثة دراھم قال اعطہ یا فضل ۔ (سنن للبیھقی ، باب رجوع الضامن علی المضمون عنہ بما غرم وضمن بامرہ ،ج سادس ،ص ١٢٣،نمبر١١٤٠٣ ) اس حدیث میں حضورۖ کے حکم سے ایک آدمی نے تین درہم دیا تھا اور کفیل بنا تھا اس لئے انہوں نے حضورۖ سے واپس لیا،جس سے معلوم ہوا کہ مکفول عنہ کے حکم سے کفیل بنا ہو تو مکفول عنہ سے وصول کر سکتا ہے۔
ترجمہ  : (٣٤٦)اور اگر مکفول عنہ کے حکم کے بغیر کفیل بنا ہو تو نہیں وصول کرے گا وہ جو ادا کیا ہو۔ 
ترجمہ : ١  اس لئے کہ ادا کرنے میں احسان کیا ۔ 
تشریح : مکفول عنہ کے حکم کے بغیر کفیل بنا ہوتو کفیل نے جتنا ادا کیا ہو وہ مکفول عنہ سے وصول نہیں کر سکتا۔  
وجہ :(١) مکفول عنہ کے حکم کے بغیر بنا ہے تو کفیل ادا کرنے میں تبرع اور احسان کرنے والا ہوا اس لئے وہ مکفول عنہ سے نہیں وصول کر سکتا (٢) حدیث میں ہے کہ ابو قتادہ میت کے حکم کے بغیر کفیل بنے تو بعد میں میت سے وصول نہیں کیا۔عن سلمة بن الاکوع ان النبی ۖ اتی بجنازة لیصلی علیھا فقال ھل علیہ من دین ؟ فقالوا لا فصلی علیہ ،ثم اتی بجنازة اخری فقال ھل علیہ من دین ؟ قالوا نعم قال فصلوا علی صاحبکم قال ابو قتادة علیَّ 

Flag Counter