Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

382 - 515
 فصاروا کشہود الإحصان۔۲؎  ولہ أن التزکیۃ إعمال للشہادۃ إذ القاضي لا یعمل بہا إلا بالتزکیۃ فصارت بمعنی علۃ العلۃ ۳؎ بخلاف شہود الإحصان لأنہ شرط محض(۵۹۳) وإذا شہد شاہدان بالیمین وشاہدان بوجود الشرط ثم رجعوا فالضمان علی شہود الیمین خاصۃ۱؎  لأنہ ہو  

کرنے والے ہیں۔ اس لئے ان پر ضمان نہیں ہے۔
لغت  : اثنوا : ثنی ، سے مشتق ہے ، تعریف کرنا ۔ احصان : آدمی شادی شدہ ہو ، اور آزاد ہو، مسلمان تو اس کو محصن کہتے ہیں، رجم کرنے کے لئے آدمی کا محصن ہوناشرط ہے ، اور اگر محصن نہیں ہے تو آزاد پر 80اسی کوڑے حد لگے گی ، اور غلام ، باندی پر چالیس کوڑے حد لگے گی ۔  
ترجمہ  : ٢  امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ تزکیہ کرنے سے گواہ کار آمد ہوتے ہیں ، اس لئے کہ قاضی تزکیہ کے بغیر فیصلہ نہیں کرے گا، اس لئے تزکہ علة العلة کے درجے میں ہوا ۔ 
تشریح  : امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ فیصلے کے گواہ اصل علت ہے ، لیکن اسکا تزکیہ کرنا یہ علت کی علت کے درجے میں ہے ، کیونکہ اس کی وجہ سے گواہ کار آمد ہوا ، اگر تزکیہ کرنے والا کہہ دے کہ گواہ عادل نہیں ہے تو قاضی فیصلہ نہیں کرے گا، پس جب  یہ علت کی علت کے درجے میں ہوا تو اس کے رجوع کرنے سے اس پر ضمان لازم ہوگا ۔    
ترجمہ  : ٣  بخلاف احصان کی گواہی کے اس لئے کہ وہ صرف شرط کے درجے میں ہے ۔
تشریح  : یہ صاحبین کو جواب ہے ، کہ تزکیہ کو احصان کی گواہی پر قیاس نہیں کر سکتے ، اس لئے کہ احصان کی گواہی ایک شرط محض ہے اس پر زنا کا ثبوت نہیں ہے ، کیونکہ احصان کی گواہی نہ دے تب بھی زنا ثابت ہوگا ، اور رجم کے بجائے حد لگے گی، اس لئے یہ علة العلة کے درجے میں نہیں ہے اس لئے اس کے رجوع کرنے سے اس پر ضمان لازم نہیں ہوگا۔  
ترجمہ  :(٥٩٣)اگر دو گواہوں نے گواہی دی قسم کھانے کی۔اور دوسرے دو نے دی شرط کے پائے جانے کی پھر سب رجوع کر گئے تو ضمان صرف قسم کے گواہوں پر ہوگا۔
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ قسم کھانا یہ کام کی اصل علت ہے اور شرط پایا جانا یہ ایک شرط ہے جس پر کام کا مدار نہیں ہے اس لئے اس کے رجوع کرنے پر ان پر ضمان لازم نہیں ہوگا ۔ 
تشریح  : کسی نے قسم کھائی کہ امتحان میں پاس ہوں گا تو دعوت کھلاؤں گا۔اب اس میں دو باتیں ہیں۔قسم کھانا اور امتحان میں پاس ہونے کا ثبوت یعنی شرط پائے جانے کا ثبوت۔ شرط پائے جانے پر دو گواہوں نے گواہی دی کہ فلاں آدمی امتحان میں پاس ہو گیا ہے اور قسم کھانے پر دو آدمیوں نے گواہی دی کہ فلاں آدمی نے ایسی قسم کھائی ہے۔ اس لئے سب کے رجوع کرنے 

Flag Counter