Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

383 - 515
السبب والتلف یضاف إلی مثبتي السبب دون الشرط المحض ألا تری أن القاضي یقضي بشہادۃ الیمین دون شہود الشرط۲؎  ولو رجع شہود الشرط وحدہم اختلف المشایخ فیہ۔ ۳؎ ومعنی المسألۃ یمین العتاق والطلاق قبل الدخول۔ 

پر قسم کے گواہ ضمان کے ذمہ دار ہوں گے۔
وجہ : قسم پائے جانے اور کفارہ دینے کا اصل مدار قسم کے گواہ ہیں۔ شرط پائے جانے کے گواہ صرف صفت بتانے کے گواہ ہیں ان پر مدار نہیں ہے۔ اس لئے قسم کھانے کے گواہ ذمہ دار ہوں گے۔
ترجمہ : ١  اسلئے کہ قسم کے گواہ ہی سبب ہے، اور نقصان سبب کے ثابت کرنے والے کی طرف منسوب کیا جاتا ہے ، شرط محض کی طرف منسوب نہیں کیا جاتا ، کیا آپ نہیں دیکھتے ہیں کہ قاضی قسم کی گواہی سے فیصلہ کرتا ہے شرط کے گواہ سے فیصلہ نہیں کرتا  
تشریح : یہ دلیل ہے کہ قسم کی گواہی نقصان کا اصل سبب ہے ، اور شرط پائے جانے کی گواہی صرف شرط محض ہے ، اور نقصان کا مدار قسم کی گواہی ہے شرط پائے جانے کی گواہی نہیں ہے  اس لئے قسم کھانے کی گواہ ضامن  ہوں گے ۔ اس کی دوسری دلیل دیتے ہیں کہ ، یہی وجہ ہے کہ قاضی قسم کی گواہی پر کام کا فیصلہ کرتا ہے شرط پائے جانے کی گواہی پر فیصلہ نہیں کرتا ۔ 
ترجمہ : ٢  اور اگر صرف شرط کے گواہوں نے  رجوع کیا تو مشائخ کا اس میں اختلاف ہے ۔ 
 تشریح  :قسم کھانے کی جو گواہی دی تھی اس نے رجوع نہیں کیا ، البتہ شرط پائے جانے کی جس نے گواہی دی تھی اس نے رجوع کیا تو بعض حضرات نے فرمایا کہ ان پر ضمان لازم ہوگا ، اور بعض حضرات نے فرمایا کہ یہ چونکہ شرط محض کی گواہی ہے اس لئے ان پر ضمان لازم نہیں ہوگا۔ 
ترجمہ: ٣  مسئلے کی صورت یہ بنے گی کہ غلام آزاد کرنے کی قسم کھائی ہو ۔ یا عورت سے دخول سے پہلے طلاق کی قسم کھائی ہو ]کیونکہ دخول کے بعد گواہ رجوع کر جائیں تو اس پر مہر لازم نہیں ہوتا [
تشریح   :  متن میں مسئلے کی صورت یہ بنے گی ۔ کسی نے قسم کھائی کی اگر میں گھر میں داخل ہوا تو میرا غلام آزاد ہوگا ۔ یا قسم کھائی کہ میں گھر میں داخل ہوا تو میری بیوی کو طلاق ، اور بیوی سے ابھی تک وطی نہیں کیا تھا غیر مدخول بھا تھی ، پھر قسم کھانے کے گواہ ، اورشرط پائے جانے کے گواہ ]کہ وہ آدمی گھر میں داخل ہوا ہے[ رجوع کرے تو قسم کھانے کے گواہ پر ضمان لازم ہوگا ۔ دخول سے پہلے کی قید اس لئے لگائی کہ دخول کے بعد طلاق کی گواہی دی تو بضع فائدہ اٹھانے کی وجہ سے شوہر پر مہر لازم ہوا ہے اس لئے گواہ رجوع بھی کر جائے تو گواہ پر ضمان نہیں ہے ۔ ہاں دخول سے پہلے طلاق کی گواہی دی اور رجوع کر گئے تو گواہ پر آدھی مہر لازم ہوتی ہے ، کیونکہ بغیر فائدہ اٹھائے شوہر کا نقصان کیا ہے ۔ یہ تفصیل پہلے گزر چکی ہے ۔  

Flag Counter