Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

380 - 515
الفروع لا غیر لأن القضاء وقع بشہادتہم۵؎  وعند محمد رحمہ اللہ المشہود علیہ بالخیار إن شاء ضمن الأصول وإن شاء ضمن الفروع لأن القضاء وقع بشہادۃ الفروع من الوجہ الذي ذکرا وبشہادۃ الأصول من الوجہ الذي ذکر فیتخیر بینہما۶؎  والجہتان متغایرتان فلا یجمع بینہما في التضمین۷؎  وإن قال شہود الفرع کذب شہود الأصل أو غلطوا في شہادتہم لم یلتفت إلی ذلک لأن ما أمضي من القضاء لا ینتقض بقولہم ولا یجب الضمان علیہم لأنہم ما 

ترجمہ  : ٥  اور امام محمد  کے نزدیک مدعی علیہ کو اختیار ہے ، اگر چاہے تو اصول کو ضامن بنا دے ، اور اگر چاہے تو فروع کو ضامن بنا دے اس لئے کہ فیصلہ فروع کی گواہی سے ہوئی ہے اس طرح جو ہم نے اوپر ذکر کیا ، اور اصول کی گواہی سے بھی فیصلہ ہوا ہے اس طرح سے جو ہم نے اوپر ذکر کیا ، اس لئے اصول اور فروع دونوں کے  درمیان اختیار ہوگا۔
تشریح  : اوپر یہ ذکر کیا کہ فروع نے مجلس قضا میں آکر گواہی دی ہے اس لئے اس کو بھی ضامن بنا سکتا ہے ۔ اور اصول کی گواہی کو فروع نے نقل کیا ہے اور اس نے فروع کو اپنی گواہی پر گواہ بنایا ہے اس لئے نقصان کا ذمہ دار اصول بھی ہے اس لئے اس سے بھی ضمان لے سکتا ہے ۔البتہ اصول سے ضمان لے گا تو صرف اصول سے لے ، اور فروع سے لیگا تو صرف فروع سے لے دونوںکو جمع نہیں کر سکتے ۔ 
ترجمہ: ٦  اور دونوں جہتیں ایک دوسرے سے الگ ہیں اس لئے ضامن بنانے میں دونوں کو جمع نہیں کرسکتے ۔ 
تشریح  : یہ ایک اشکال کا جواب ہے ، اشکال یہ ہے کہ ایسا کیوں نہیں کر سکتے کہ اصول پر آدھا ضمان ڈال دیا جائے اور فروع پر بھی آدھا ضمان ڈال دیا جائے ، اورسب کو ایک ساتھ جمع کردیا جائے ۔ اس کا جواب دیا جا رہاہے کہ فروع پر ضمان ڈالنے کی وجہ الگ ہے ، کہ اسنے مجلس قضا میں جا کر گواہی دی ہے ، اور اصول پر ضمان ڈالنے کی وجہ الگ ہے کہ اس کی گواہی نقل کی گئی ہے ، چونکہ دونوں کی جہتیں الگ الگ ہیں اسلئے دونوں پر ضمان نہیں ڈال سکتے اور دونوں کو جمع نہیں کرسکتے ، کرے گا تو صرف ایک فریق سے وصول کرئیگا   
ترجمہ  :  ٧  اگر فرع گواہوں نے کہا کہ اصل گواہ جھوٹ بولے ہیں یا انہوں نے گواہی نوٹ کرانے میں غلطی کی ہے تو اس کی طرف توجہ نہیں دی جائے گی، اس لئے کہ جو فیصلہ ہوگیا ہے وہ  انکی باتوں سے ٹوٹے گا نہیں ، اور فروع پر ضمان بھی لازم نہیں ہوگا ، اس لئے کہ وہ اپنی گواہی سے رجوع نہیں کئے ہیں ، انہوں نے تو یہ گواہی دی ہے کہ دوسرے آدمی نے رجوع کیا ہے  
وجہ :(١) فرع گواہوں نے سچ اور صحیح سمجھ کر اصل گواہوں کی گواہی مجلس قضا میں منتقل کی۔ اور قاضی کے فیصلے کے بعد کہہ رہے 

Flag Counter