Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

38 - 515
٥  وکذا ذا جعل واحد منہما أجل٦ ا لا أنہ تصح الکفالة ویجب المال حالا لأن الکفالة لما صح تعلیقہا بالشرط لا تبطل بالشروط الفاسدة کالطلاق والعتاق.(٣٤٠) فن قال تکفلت بما لک علیہ فقامت البینة بألف علیہ ضمنہ الکفیل ١ لأن الثابت بالبینة کالثابت معاینة فیتحقق ما 

ترجمہ  : ٥  ایسے ہی اگر ہوا چلنے کو یا بارش ہونے کی مدت بنائی ]تو مدت صحیح نہیں ہے [ 
تشریح  : اس عبارت کی صورت یہ ہے کہ ۔  یوں کہے کہ جس دن ہوا چلے گی وہاں تک میں کفیل ہوں یا ،جس دن بارش برسے گی وہاں تک میں کفیل ہوں  ۔ چونکہ یہ پتہ نہیں ہے کہ کب ہوا چلے گی ، یا کب بارش برسے گی ، یہ مجہول ہے ، اس لئے اس پر کفالہ معلق کرنا درست نہیں ہے ۔ 
ترجمہ  : ٦  مگر یہ کہ کفالہ صحیح ہوجائے گا اور فی الحال مال واجب ہوگا اس لئے کہ جب کفالہ کو شرط پر معلق کرنا جائز ہے تو شرط فاسد سے کفالہ فاسد نہیں ہوگا ، جیسے طلاق اور آزاد کرنے کو شرط پر معلق کرنا جائز ہے ، اور شرط فاسد سے فاسد نہیں ہوتا ۔ 
تشریح  : قاعدہ یہ ہے کہ جن چیزوں کو شرط پر معلق کرنا جائز ہو ان چیزوں میں اگر غلط شر ہوجائے تو خود شرط بیکار ہوجاتی ہے وہ چیز موجود رہتی ہے ، اور فی الحال واجب ہوتی ہے ، جیسے طلاق اور آزاد کرنے کو شرط پر معلق کرنا جائز ہے ، اب اگر اس میں غلط شرط آجائے تو شرط بیکار جائے گی ، اور فوری طور پر طلاق واقع ہوجائے گی ، یا آزاد ہوجائے گا ، اسی طرح یہاں شرط بیکار جائے گی ، اور فی الحال کفالت کا مال واجب ہوگا ۔ 
ترجمہ  :(٣٤٠)اگر کہا کہ میں کفیل ہوں اس چیز کاجو آپ کا اس پر ہے پھر گواہ پیش کیا اس پر ہزار کا تو کفیل اس کا ضامن ہو جائے گا۔
ترجمہ :  ١  اس لئے کہ گواہ سے جو ثابت ہوتا ہے ، وہ ایسا ہے کہ مشاہدہ سے ثابت ہوا اس لئے مقروض پر ثابت ہوجائے گا ،  پھر اس کا  کفیل بننا صحیح ہوجائے گا   
تشریح : پہلے سے کہہ چکا ہے کہ جتنا آپ کا اس پر ہے میں اس کا ضامن ہوں۔اب بینہ پیش کرکے ثابت کر دیا کہ میرا مکفول لہ پر ایک ہزار ہے اس لئے ذمہ داری کے مطابق کفیل پر ایک ہزار ادا کرنا لازم ہو جائے گا۔  
وجہ:  بینہ پیش کرکے ثابت کرنا ایسا ہے جیسے پہلے سے ثابت شدہ ہو۔اس لئے مقروض پر اتنا لازم ہو جائے گاجتنا بینہ سے ثابت کیا، پھر اس کا ضمان کفیل پر ہوگا۔
ترجمہ  :(٣٤١)پس اگر بینہ قائم نہ ہو سکا تو کفیل کے قول کا اعتبار ہوگا قسم کے ساتھ اس مقدار میں جس کا وہ اقرار کرتا ہے۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ کفیل منکر ہے۔ 

Flag Counter