Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

37 - 515
أن یکون شرطا لوجوب الحق کقولہ ذا استحق المبیع أو لمکان الاستیفاء مثل قولہ ذا قدم زید وہو مکفول عنہ أو لتعذر الاستیفاء مثل قولہ ذا غاب عن البلدة وما ذکر من الشروط ف معنی ما ذکرناہ ٤ فأما لا یصح التعلیق بمجرد الشرط کقولہ ن ہبت الریح أو جاء المطر
واجب ہونے کے لئے شرط ہو ، مثلا کہے کہ مبیع کسی کا مستحق نکل گیا تو میں اس کی قیمت کا کفیل ہوں ، ]٢[یا کفالت کا مال وصول کرنا ممکن بنانا ہو ، مثلا کہے کہ زید آجائے تو میں کفیل ہوں ، اور زید ہی کی جانب سے کفیل بن رہا تھا ، ]٣[یا وصول کرنا متعذر ہو تب کفیل بنے ، مثلا یہ کہے کہ مقروض شہر سے غائب ہو تب میں کفیل ہوں۔اور یہ تینوں صورتیں جو بیان کی گئیں ہیں وہ اسی معنی میں ہیں جو میں نے ذکر کیا ]یعنی کفالت کے مناسب شرطیں ہیں [
اصول : ایسی شرطوں پر کفالت کو معلق کرنا جائز ہے جو کفالت کے مناسب ہوں ، جو کفالت کے مناسب نہ ہو ، یا جس شرط کا اتہ پتہ نہ ہو ، مثلاہوا بہے گی تو میں کفیل ہوںتوایسی شرط پر کفالت کو معلق کرنا جائز نہیں ، البتہ کفالت درست رہے گی ، اور فوری طور پر رقم دینی ہوگی  
تشریح  :  یہاں سے یہ فرما رہے ہیں کہ ان شرطوں پر کفالت کو معلق کرنا جائز ہے جو کفالت کے مناسب ہوں ، اس کی تین مثالیں دے رہے ہیں ]١[ کفیل ایسی شرط لگا رہا ہے جس سے یہ ممکن ہو کہ مبیع ضرور مشتری کو ملے ، مثلا کہے کہ ، اس مبیع کا کوئی حقدار نکل گیا تو میں اس کی قیمت کا ذمہ دار ہوں ۔اس ذمہ داری سے مشتری کو اس بات کی تقویت مل گئی کہ اگر مبیع مستحق نکلی تو مشتری کو اس کی قیمت مل جائے گی ۔ ]٢[ یا ایسی شرط لگائے جس سے کفالت کی رقم کفیل کو واپس مل سکے ، مثلا یہ کہے کہ ۔ زید مقروض آجائے تو میں کفیل ہوں ۔ کفیل کا مقصد یہ ہے کہ زید مقروض کے سامنے کفیل بننے سے مجھے کفالت کی رقم آسانی سے مل جائے گی ، کیونکہ اس کے حکم سے کفیل بنوں گا ۔]٣[یا مقروض سے وصول ہونا نا ممکن ہو اس شرط پر کفیل بنے ، مثلا کہے ، کہ اگر مقروض شہر سے باہر گیا تو میں کفیل ہوں ۔ کفیل کا مقصد یہ ہے کہ مقروض کے باہر جانے کی صورت میں قرض دینے والے کو رقم نہیں ملے گی اسلئے اس شرط پر کفیل بنا ۔ یہ تینوں شرطیں کفالت کے مناسب ہیں اسلئے ایسی شرطوں پر کفالت کو معلق کرنا صحیح ہے 
لغت  : امکان استیفائ: استیفاء ، وفی سے مشتق ہے وصول کرنا ، امکان الاستیفاء : وصول کرنا ممکن بن سکے ۔ تعذر الاستیفاء : رقم وصول کرنا مشکل ہوجائے ۔ 
ترجمہ  :  ٤  جو شرط کفالت کے مناسب نہ ہو اس پر معلق کرنا صحیح نہیں ہے ، جیسے اگر ہوا چلے ، یا بارش برسے تو میں کفیل ہوں 
تشریح  : اگر ہوا چلے گی ، یا بارش برسے گی تو میں کفیل ہوں ، اب یہ معلوم نہیں ہے کہ ہوا چلے گی یا نہیں ، یا بارش برسے گی یا نہیں اس لئے اس پر کفالہ کو معلق کرنا درست نہیں ہے البتہ کفالہ ہوجائے گا ، لیکن فی الحال رقم واجب ہوگی ۔       

Flag Counter