Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

374 - 515
 فیضاف الحکم عند سقوط الخیار إلیہ فیضاف التلف إلیہم(۵۸۶) وإن شہدا علی رجل أنہ طلق امرأتہ قبل الدخول بہا ثم رجعا ضمنا نصف المہر۱؎  لأنہما أکدا ضمانا علی شرف السقوط ألا تری أنہا لو طاوعت ابن الزوج أو ارتدت سقط المہر أصلا ۲؎ ولأن الفرقۃ قبل الدخول في معنی الفسخ فیوجب سقوط جمیع المہر کما مر في النکاح ثم یجب نصف المہر 

گواہوں کی گواہی سے ثابت ہوئی اس لئے نقصان کا ضمان بھی گواہوں پر لازم ہوگا۔  
ترجمہ  : (٥٨٦)اگر دو آدمیوں نے ایک آدمی پر گواہی دی کہ اس نے بیوی کو وطی سے پہلے طلاق دی ہے پھر دونوں رجوع کر گئے تو دونوں آدھے مہر کے ضامن ہوںگے۔
وجہ : اگر گواہی دی کہ دخول سے پہلے طلاق دی ہے تو شوہر پر بغیر بضعہ وصول کئے ہوئے آدھا مہر لازم ہوا ہوگا۔اسلئے اس کو مفت کی رقم دینی پڑی اور یہ نقصان گواہوں کی وجہ سے ہوا ہے، بعد میں گواہ رجوع کر گئے اسلئے آدھے مہر کا نقصان گواہوں پر لازم ہوگا
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ گواہوں نے ایسے مہر کو مؤکد کر دیا جو ساقط ہونے کے قریب تھا ، کیا آپ نہیں دیکھتے ہیں کہ اگر عورت نے شوہر کے بیٹے کی اطاعت کرلیتی ، یا مرتد ہوجاتی تو یہ مہر بالکل ساقط ہوجاتی ]لیکن گواہ نے اس کو دلوا ہی دیا [
تشریح  :  وطی سے پہلے دو صورتیں ایسی ہیں کہ مہر بالکل ساقط ہوجائے ، لیکن گواہوں نے گواہی دے کر اس کو دلوا ہی دیا اس لئے رجوع کے بعد اس پر یہ آدھا مہر لازم ہوگا ]١[ ایک صورت یہ ہے کہ عورت شوہر کے بیٹے سے زنا کروالے تو یہ عورت شوہر کی بہو بن گئی اس لئے نکاح خود بخود عورت کی حرکت سے ٹوٹ گیا اس لئے شوہر سے مہر ساقط ہوجائے گا ۔ ]٢[ دوسری صورت یہ ہے کہ عورت مرتد ہوجائے تو نکاح ٹوٹ جائے گا اور مہر ساقط ہوجائے گا ، لیکن گواہ نے مہر کو موکد کردیا، اس پر مہر لازم ہوگا۔ 
ترجمہ  : ٢  اور اس لئے کہ دخول سے  پہلے فرقت فسخ کے معنی میں ہے، اس لئے تمام مہر ساقط ہونا چاہئے جیسے کہ کتاب النکاح میں گزر چکا ہے ، پھر آدھا مہر لازم ہونا گویا شروع سے متعہ کے طور پر ہے اور یہ ان دونوں کی گواہی سے واجب ہوا ہے ]اس لئے رجوع کے بعد ان دونوں پر ضمان لازم ہوگا [
تشریح  : یہ دلیل عقلی ہے کہ ، کہ دخول سے پہلے نکاح ٹوٹنے کا معنی یہ ہے کہ وہ فسخ ہوگیا ،یعنی نکاح ہوا ہی نہیں اس لئے مہر ہی لازم نہیں ہوگا ۔ اور یہاں جو لازم ہوا ہے وہ گواہوں کی گواہی سے بطور متعہ ہوا ہے اس لئے گواہوں کے رجوع کے بعد اس پر اس کا ضمان لازم ہوگا۔  
ترجمہ : (٥٨٧)اگر دونوں نے گواہی دی کہ اپنے غلام کو آزاد کیا پھر دونوں رجوع کرگئے تو دونوں غلام کی قیمت کے 

Flag Counter