Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

372 - 515
 الملک إبانۃ لخطر المحل(۵۸۲) وکذا إذا شہدا علی رجل یتزوج امرأۃ بمقدار مہر مثلہا۱؎  لأنہ إتلاف بعوض لما أن البضع متقوم حال الدخول في الملک والإتلاف بعوض کلا إتلاف۲؎  وہذا لأن مبنی الضمان علی المماثلۃ ولا مماثلۃ بین الإتلاف بعوض وبینہ بغیر عوض(۵۸۳) وإن شہدا بأکثر من مہر المثل ثم رجعا ضمنا الزیادۃ ۱؎ لأنہما أتلفاہا من غیر عوض۔  

جائے 
ترجمہ  :(٥٨٢) ایسے ہی اگر گواہی دی مرد پر عورت سے نکاح کرنے کی اس کے مہر مثل کی مقدار میں۔
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ یہاں شوہر کا مہر مثل کا نقصان ہوا لیکن اس کے بدلے میں بضع مل چکا ہے، اس لئے کہ ملک میں داخل ہوتے وقت بضع متقوم ہے اس لئے مہر کا نقصان گویا کہ نقصان نہیں ہے ۔ 
تشریح : عورت کا مہر مثل مثلا ایک ہزار ہے اور دو گواہوں نے مرد پر گواہی دی کہ ایک ہزار کے بدلے فلاں عورت سے شادی کی ہے۔ شوہر نے عورت سے وطی کی پھر گواہ رجوع کر گئے تو گواہوں پر کچھ ضمان نہیں ہوگا۔ 
وجہ : یہاں شوہر کو ایک ہزار دینا تو پڑا لیکن اس کے بدلے بضع ملا جس کا مہر مثل ایک ہزار ہے۔ اس لئے شوہرکاکوئی نقصان نہیں ہوا اس لئے گواہوں پر کوئی ضمان نہیں ہوگا۔ باقی رہا کہ مزید سالوں تک بضعہ استعمال نہ کر سکا تو اس کا اعتبار نہیں ہے کیونکہ مہر پہلی مرتبہ وطی کی قیمت شمار کی جاتی ہے۔ اور بعد کی وطی اسی میں تداخل ہوتی جاتی ہے۔
ترجمہ : ٢    اور یہ بات اس لئے ہے کہ ضمان کا دار مدار برابری پر ہے ، اور عوض کے بدلے نقصان ہو اور بغیر عوض کے نقصان ہو دونوں میں کوئی برابری نہیں ہے ۔ 
تشریح :  یہ عقلی دلیل ہے ،اس کا حاصل یہ ہے کہ شوہر نے بضع استعمال کیا ہے اس لئے اس کے بدلے میں مہر مثل گیا ، اور گواہ نے تو کچھ بھی استعمال نہیں کیا ہے تو اس پر کیسے ضمان لازم کردیں ، ان دونوں میں کوئی مماثلت نہیں ہے ، اس لئے گواہ پر ضمان لازم نہیں ہوگا ۔۔ اتلاف : نقصان ۔
ترجمہ  : (٥٨٣) اور اگر دونوں نے مہر مثل سے زیادہ کی گواہی دی پھر رجوع کر گئے تو زیادتی کے ضامن ہوںگے۔
ترجمہ: ١   اس لئے کہ دونوں گواہ نے مہر مثل سے زیادہ درہم بغیر عوض کے ضائع کیا ۔
اصول : گواہ جتنا نقصان دے گا اتنے کا ضامن ہوگا اس سے زیادہ کا نہیں ۔ اس کے لئے اثر پہلے گزر چکا ہے(اعلاء السنن، نمبر ٥٠٤٣)
تشریح  : مثلا مہر مثل ایک ہزار تھا اور گواہوں نے گواہی دی کہ بارہ سو درہم میں شادی ہوئی تھی۔ شوہر نے بیوی سے وطی کی 

Flag Counter