Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

371 - 515
(۵۸۱) قال وإن شہد شاہدان علی امرأۃ بالنکاح بمقدار مہر مثلہا ثم رجعا فلا ضمان علیہما۱؎  وکذلک إذا شہدا بأقل من مہر مثلہا لأن منافع البضع غیر متقومۃ عند الإتلاف لأن التضمین یستدعي المماثلۃ علی ما عرف وإنما تضمن وتتقوم بالتملک لأنہا تصیر متقومۃ ضرورۃ 

کہ ایک عورت کچھ بھی گواہی نہیں ہے ، بلکہ بعض گواہی ہے اس لئے اس کی طرف حکم منسوب نہیں ہوگا۔ 
تشریح : ایک عورت گواہی ہے ہی نہیں جب تک کہ دو عورتیں جمع نہ ہوجائیں ، اس لئے جب دو مردوں نے اور ایک عورت نے گواہی دی تو عورت کا اعتبار نہیں ہے صرف مرد سے گواہی مکمل ہوگئی اس لئے رجوع کرنے سے عورت پر کچھ لازم نہیں ہوگا ۔   
ترجمہ  : (٥٨١)اگر دو گواہوں نے کسی عورت پر گواہی دی نکاح کی اس کے مہر مثل کی مقدار میں پھر دونوں رجوع کر گئے تو دونوں پر ضمان نہیں ہے۔
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے ۔ گواہ کی گواہی سے نقصان ہوا ہو تو رجوع کرنے پر اس کا ضمان لازم ہوگا۔ اور اگر نقصان نہ ہوا ہو بلکہ مشہود علیہ کا فائدہ ہوا ہو یا برابر سرابر رہا ہو تو گواہ ضامن نہیں ہوںگے۔ 
وجہ:  رجوع کرنے کے بعد گواہ نقصان کے ضامن ہوتے ہیں۔یہاں مہر مثل دلوایا ہے اس لئے رجوع کے بعد عورت کا کچھ نقصان نہیں ہوا اس کو تو بضع کے بدلے مہر مثل مل گیااگرچہ اس کا بضع گیا اس لئے گواہ ضامن نہیں ہوںگے۔
ترجمہ  : ١  ایسے ہی اگر مہر مثل سے کم کی گواہی دی تب بھی گواہ پر کوئی ضمان نہیں ہے اس لئے کہ تلف کے واقت بضع کی قیمت نہیں ہوتی ، اس لئے کہ ضمان واجب کرنا مماثلت کا تقاضہ کرتا ہے جیسا کہ پہلے قاعدہ معلوم ہوا ، اور نکاح کے ذریعہ مالک بنتے وقت بضع کی قیمت اس لئے رکھی جاتی ہے تاکہ ملک نکاح کے وقت بضع کی عزت ظاہر ہو۔ 
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ نکاح کے وقت بضع کی قیمت اس کی عزت بڑھانے کے لئے لگائی جاتی ہے ، اور طلاق کے وقت اس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اس گواہ رجوع کر جائے تو اس پر ضمان نہیں ہے ۔ 
تشریح  : اس مسئلے میں مرد مدعی ہے اور عورت مدعی علیہ ہے ۔ مثلا مہر مثل ایک ہزار درہم ہے اور گواہ نے اس کم کی گواہی دی ، پھر رجوع کر لیا تو اس پر ضمان لازم نہیں ہوگا ۔ 
وجہ : ضمان واجب کرنے کے لئے مماثلت چاہئے ، اور درہم کی قیمت ہے اور علیحدہ ہوتے وقت شرمگاہ کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اس لئے درہم اور منافع بضع میں کوئی مماثلت نہیں ہے اس لئے اس کا ضمان لازم نہیں ہوگا ، باقی رہا کہ نکاح کے وقت بضع کی قیمت کیوں ہے، تو بتایا اس کی عزت بحال کرنے کے لئے نکاح کے وقت اس کی قیمت ہے ۔ 
لغت  : بضع : عورت کی شرمگاہ ۔ابانة الخطر : عزت کو ظاہر کرنے کے لئے ۔محل : سے مراد بضع ہے ۔ متقومة : جسکی قیمت لگائی 

Flag Counter