Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

369 - 515
والربع بشہادۃ الباقیۃ فبقي ثلاثۃ الأرباع ۹؎ وإن رجع الرجل والنساء فعلی الرجل سدس الحق وعلی النسوۃ خمسۃ أسداسہ عند أبي حنیفۃ رحمہ اللہ وعندہما علی الرجل النصف وعلی النسوۃ النصف لأنہن وإن کثرن یقمن مقام رجل واحد ولہذا لا تقبل شہادتہن إلا بانضمام 

لئے ان نو عورتوں پر صرف ایک چوتھائی ادا کرنا لازم ہے [
تشریح :  پہلے آٹھ عورتیں رجوع کیں تھیں تو ان پر کچھ لازم نہیں ہوا۔ اب نویں عورت بھی رجوع کر گئیں اس لئے ایک مرد اور ایک عورت باقی رہیں۔ ایک مرد کی آدھی گواہی اور ایک عورت کی چوتھائی گواہی مجموعہ تین چوتھائی گواہی باقی رہی اور نو عورتوں کو ملا کرچوتھائی گواہی سے رجوع ہوا ۔اس لئے ان سب عورتوں پر چوتھائی ضمان لازم ہوگا۔
اصول : اوپر اثر سے ثابت کیا تھا کہ جو باقی رہا اس کی گواہی کا اعتبار ہے دو کے علاوہ جو رجوع کرگئے ان کا اعتبار نہیں ہے۔
ترجمہ  :  ٩  پس اگر مرد اور عورتیں سب رجوع کرجائیں تو مرد پر حق کا چھٹا لازم ہوگا اور عورتوں پر حق کے پانچ چھٹے امام ابو حنیفہ کے نزدیک، اور صاحبین فرماتے ہیں مرد پر آدھا اور ساری عورتوں پر آدھا۔اس لئے عورتیں کتنے ہی ہوجائیں وہ سب ایک ہی مرد کے قائم مقام ہیں ، یہی وجہ ہے کہ بغیر مرد کے ملائے ہوئے کسی عورت کی گواہی مقبول نہیں ہے ۔ 
تشریح :  دو عورتیں ایک مرد کے قائم مقام ہیں اس اعتبار سے دس عورتیں پانچ مرد کے قائم مقام ہوئیں اور ایک مرد ہے اس لئے گویا کہ چھ مردوں نے مال کی گواہی دی اس لئے جب سب رجوع کر گئے تو مرد پر ایک چھٹا حصہ لازم ہوا اور باقی پانچ چھٹا حصہ دس عورتوں پر لازم ہوگا۔
مثلا  :  جس مال کی گواہی ایک مرد اور دس عورتوں نے دی اس کی قیمت 48 درہم تھی، اب رجوع کرنے پر مرد پر ایک چھٹا حصہ8648  آٹھ درہم لازم ہوگا۔ اور دس عورتوں پر پانچ چھٹا حصہ یعنی 40درہم لازم ہوگا۔ اور ہر عورت کے ذمے  4چار درہم آئے گا۔
وجہ : مرد اور عورتیں سب نے مل کر گواہی دی ہیں اس لئے دس عورتیں پانچ مرد ہوئیں اور ایک مرد ہے اس لئے گویا چھ مردوں نے گواہی دی اس لئے مرد پر ایک مرد کا ضمان چھٹا حصہ آئے گا اور دس عورتوں پر پانچ مردوں کا ضمان یعنی پانچ چھٹا حصہ آئے گا
 صاحبین فرماتے ہیں کہ مرد پر آدھا ضمان آئیگا اور باقی آدھا سب عورتوں پر آئے گا۔ مثال مذکور میں 48 درہم میں سے آدھا یعنی 24 درہم مرد پر لازم ہوگا اور باقی24 درہم دس عورتوں پر لازم ہوگا اور ہر عورت پر دو درہم اور چالیس پیسے (2.40) لازم ہوںگے۔
وجہ:  وہ فرماتے ہیں کہ مرد کے بغیر صرف عورتوں کی گواہی مقبول نہیں ہے اس لئے مرد نے گویا کہ آدھی گواہی دی اور دس 

Flag Counter