Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

368 - 515
المال لأن ببقاء أحدہم یبقی نصف الحق ۵؎ وإن شہد رجل وامرأتان فرجعت امرأۃ ضمنت ربع الحق لبقاء ثلاثۃ الأرباع ببقاء من بقي۶؎  وإن رجعتا ضمنتا نصف الحق لأن بشہادۃ الرجل بقي نصف الحق۷؎  وإن شہد رجل وعشرۃ نسوۃ ثم رجع ثمان فلا ضمان علیہن لأنہ بقي من یبقی بشہادتہ کل الحق۸؎  فإن رجعت أخری کان علیہن ربع الحق لأنہ بقي النصف بشہادۃ الرجل 

لیکن ایک گواہ ابھی باقی ہے اس لئے آدھی گواہی باقی ہے اس لئے یہ دونوں رجوع کرنے والے گواہ آدھے حق کا ذمہ دار ہوگا ، مثلا ٢٠ بیس درہم کی گواہی دی تو اب دونوں دس درہم ادا کریں گے اورہر ایک پر پانچ پانچ درہم لازم ہوگا ۔ 
ترجمہ  : ٥  اور اگر گواہی دی ایک مرد اور دو عورتوں نے، پھر رجوع کر گئی ایک عورت تو چوتھائی حق کی ضامن ہوگی، اس لئے کہ ابھی تین چوتھائی گواہی باقی ہے ۔ 
وجہ:  گواہی میں دو عورتیں ایک مرد کے برابر ہیں اس لئے ایک مرد نے گویا کہ آدھی گواہی دی اور دو عورتوں نے باقی آدھی دی۔ ان میں سے ایک عورت نے رجوع کیا تو گویا کہ  ایک چوتھائی گواہی سے رجوع ہوا اس لئے اس عورت پر چوتھائی ضمان لازم ہوگا۔
ترجمہ :  ٦  اور اگر دونوں عورتیں رجوع کرگئیں تو آدھے کا ضامن ہوگی۔اس لئے ایک مرد کی گواہی باقی رہنے سے آدھا حق باقی رہ گیا 
وجہ : (١)دو عورتیں آدھی گواہی یعنی ایک مرد کے قائم مقام ہیں اس لئے دونوں نے رجوع کیا تو پورے نقصان کے آدھے کی ذمہ دار ہوںگی(٢)قول تابعی پہلے گزر چکا ہے۔عن ابراہیم قال اذا شھد شاھدان علی قطع ید فقضی القاضی بذلک ثم رجعا عن الشھادة فعلیھما الدیة ،وان رجع احدھما فعلیہ نصف الدیة وبہ ناخذ  (ذکرہ محمد فی الاصل کما فی المسبوط،اعلاء السنن ،باب الرجوع عن الشھادة ،ج عاشر، ص ٢٩٧، نمبر ١٥٠٤٣) اس اثر میں ہے کہ آدھے گواہ نے رجوع کیا تو اس پر آدھا ضمان لازم ہوگا۔
ترجمہ  : ٧  اگر ایک مرد اور دس عورتوں نے گواہی دی۔پھر ان میں سے آٹھ عورتیں رجوع کرلیں تو ان عورتوں پر ضمان نہیں ہے، اس لئے جو  دو عورتیں ایک مرد باقی ہیں ان سے پورا حق باقی ہے ۔ ]اس لئے کسی پر ضمان لازم نہیں ہوگا [ 
وجہ : ایک مرد اور دو عورتیں ابھی باقی ہیں جن پر فیصلے کا مدار ہے۔اسلئے ان رجوع کرنے والی آٹھ عورتوں پر کچھ لازم نہیں ہوگا
ترجمہ  : ٨  پس اگر رجوع کر جائے نویں بھی تو عورتوں پر چوتھائی حق لازم ہوگا، اس لئے کہ مرد کے باقی رہنے سے آدھی گواہی باقی ہے اور ایک عورت جو باقی ہے اس سے ایک چوتھائی گواہی باقی ہے اس لئے تین چوتھائی گواہی باقی رہ گئی ۔] اس 

Flag Counter