Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

367 - 515
 أحدہم فلا ضمان علیہ لأنہ بقي من یبقي بشہادتہ کل الحق وہذا لأن الاستحقاق باق بالحجۃ ۳؎ والمتلف متی استحق سقط الضمان فأولی أن یمتنع ۴؎ فإن رجع الآخر ضمن الراجعان نصف 

ترجمہ  :٢  اگر مال کی گواہی تین گواہوں نے دی ۔پس ان میں سے ایک نے رجوع کیا تو اس پر ضمان نہیں ہے۔اس لئے کہ جن دو کی گواہی باقی رہی اس سے پورا حق باقی ہے اس لئے کہ استحقاق حجت ]دو گواہی [ سے باقی رہتا ہے ۔
تشریح  :  یہاں سے اور چار مثالیں دے رہے ہیں ۔۔دو گواہوں سے مال کا فیصلہ ہوتا ہے۔ لیکن یہاں تین آدمیوں نے گواہی دی ہے اس لئے ایک زیادہ ہے۔ دو سے زیادہ گواہ گواہی دے سکتا ہے لیکن اس کا زیادہ اعتبار نہیں ہے۔ قول تابعی میں ہے۔ کتب عبد الرحمن بن اذینة الی شریح فی ناس من الازدادعوا قبل ناس من بنی اسد قال واذا غدا ھؤلاء ببینة راح اولئک باکثر منھم قال فکتب الیہ لیست من التھاتر والتکاثر فی شیئ،الدابة لمن ھی فی ایدیھم اذا اقاموا البینة۔ اسی روایت کے دوسرے حصے میں ہے ۔ عن حنش عن علی انہ لایرجح بکثرة العدد (سنن للبیہقی ، باب من قال لا یرجح فی الشھود بکثرة العدد، ج عاشر، ص ٤٣٤، نمبر ٢١٢٢٧) اس اثر سے معلوم ہوا کہ دو سے زیادہ گواہوں پر فیصلے کا مدار نہیں ہے۔
 اس قاعدے کے بعد مسئلے کی صورت یہ ہے کہ تین آدمیوں نے مال کی گواہی دی پھر ایک آدمی اپنی گواہی سے رجوع کر گیا تو اس پر ضمان لازم نہیں ہوگا۔کیونکہ ابھی دو گواہ باقی ہیں جو گواہی کا نصاب ہے اس لئے مدعی کا حق باقی ہے ۔
وجہ : کیونکہ ا نہیں دو پر فیصلے کا مدار نہیں تھا۔
اصول:  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ دو سے زیادہ گواہوں پر فیصلے کا مدار نہیں ہے۔
ترجمہ  : ٣  ضائع کی ہوئی چیز اگر مستحق نکل آئے توضمان ختم ہوجاتا ہے تو بدرجہ اولی یہاں بھی رجوع کرنے والے گواہ پر ضمان لازم نہ ہو ۔   
تشریح  : صاحب ہدایہ دلیل کے طور پر یہ بیان کرتے ہیں، مثلا زید نے عمر کی گائے غصب کی ، اور اس کو ضائع کردیا، بعد میں اس گائے مالک کوئی مستحق نکل آیا تو زید پر اس گائے کا ضمان نہیں ہے اسی طرح ایک گواہ نے رجوع کیا تو اس گواہ پر ضمان نہیں ہوگا۔
ترجمہ  :  ٤ پس اگر دوسرا گواہ بھی رجوع کر گیا تو اب یہ دونوں گواہ آدھے کا ضامن ہوگا ، اس لئے کہ ایک گواہ باقی رہنے کی وجہ سے آدھا حق باقی رہ گیا۔ 
تشریح  : تین گواہوں میں سے ایک پہلے رجوع کیا تھا اب دوسرے نے بھی رجوع کرلیا تو رجوع کرنے والے دو ہوئے ، 

Flag Counter