Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

363 - 515
 تعالی(۵۷۸) ولا یصح الرجوع إلا بحضرۃ الحاکم۱؎  لأنہ فسخ للشہادۃ فیختص بما تختص بہ الشہادۃ من المجلس وہو مجلس القاضي أي قاض کان۲؎  ولأن الرجوع توبۃ والتوبۃ علی حسب الجنایۃ فالسر بالسر والإعلان بالإعلان۔۳؎  وإذا لم یصح الرجوع في غیر مجلس القاضي فلو ادعی المشہود علیہ رجوعہما وأراد یمینہما لا یحلفان وکذا لا تقبل بینتہ علیہما لأنہ ادعی رجوعا باطلا حتی لو أقام البینۃ أنہ رجع عند قاضي کذا وضمنہ المال تقبل لأن 

ترجمہ  : ١  اس لئے کہ پہلی گواہی کو فسخ کرنا ہے اس لئے جس طرح گواہی دینا قاضی کی مجلس کے ساتھ ہی اسی طرح فسخ گواہی بھی قاضی کی مجلس کے ساتھ ہوگا۔چاہے جو قاضی بھی ہو۔
تشریح  : گواہی سے رجوع کرنا چاہے تو حاکم کے سامنے ہی رجوع کرے گا تو پہلی گواہی سے رجوع سمجھا جائے گا۔ عوام کے سامنے رجوع کرنے سے رجوع نہیں سمجھا جائے گا۔جس قاضی کے سامنے گواہی دی تھی اسی کے سامنے ہو یا شہر کے دوسرے قاضی کے سامنے ہو ، بہر حال ہو قاضی کے سامنے ۔ 
وجہ: (١) جس طرح گواہی دینا قاضی کی مجلس میں ہوتا ہے اس کے علاوہ میں نہیں ہوتا اسی طرح اس کا فسخ کرنا بھی قاضی کے سامنے ہی ہوگا ، اور وہی  پہلی گواہی کے فسخ کا فیصلہ کرے گا۔ (٢)قول صحابی میں اس کا اشارہ ہے۔عن الشعبی ان رجلین شھدا عند علی علی رجل بالسرقة فقطع علی یدہ ثم جاء ا بآخر فقالا ھذا ھو السارق لا الاول (سنن للبیہقی ، باب رجوع عن الشھادة ،ج عاشر، ص ٤٢٤، نمبر ٢١١٩٢) اس قول صحابی  میں پہلے گواہ حضرت علی کے پاس آئے اور دوسرے گواہ بھی رجوع کرنے کے لئے حضرت علی کے پاس آئے ۔اور حضرت علی قاضی تھے جس سے معلوم ہوا کہ رجوع کے لئے بھی قاضی کے پاس آئے تب رجوع مقبول ہے۔
ترجمہ: ٢  اس لئے کہ رجوع کرنا توبہ ہے ، اور وہ جرم کے مطابق ہوتا ہے ، اس لئے جرم پوشیدہ توتوبہ بھی پوشیدہ ہوگا ، اور جرم اعلانیہ ہو تو توبہ بھی اعلانیہ ہوگا 
تشریح :  جھوٹی گواہی سے رجوع کرنا توبہ کرنا ہے اسلئے گواہی قاضی کی مجلس میں دی ہے تو توبہ بھی قاضی کی مجلس میں ہی کرنا ہوگا 
ترجمہ  : ٣  اور جب قاضی کی مجلس کے علاوہ میں رجوع کرنا صحیح نہیں ہے پس مدعی علیہ قاضی کی مجلس کے علاوہ میں رجوع کرنے کا دعوی کیا اور قسم لینا چاہتا ہے تو قسم نہیں کھائے گا ، ایسے ہی گواہوں کے خلاف بینہ قبول نہیں کیا جائے گا اس لئے کہ باطل رجوع کا دعوی کیا ہے ، ہاں اگر یوں گواہ قائم کیا کہ اس نے قاضی کے پاس رجوع کیا ہے ، اور اس نے اس کو مال کا بھی 

Flag Counter