Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

362 - 515
 ترجح الأول باتصال القضاء بہ(۵۷۷) وعلیہم ضمان ما أتلفوہ بشہادتہم ۱؎ لإقرارہم علی أنفسہم بسبب الضمان۲؎  والتناقض لا یمنع صحۃ الإقرار وسنقررہ من بعد إن شاء اللہ 

الشاھد یرجع عن شھادتہ او یشھد ثم یجحد ، ج ثامن ، ص ٢٧٤، نمبر ١٥٥٩٨ مصنف ابن ابی شیبة، ٣٧٦ الشاھد یشھدان ثم یرجع احدھما ، ج رابع، ص ٥٠٥، نمبر ٢٢٥٥١ سنن للبیہقی، باب الرجوع عن الشھادة ،ج عاشر، ص ٤٢٤، نمبر ٢١١٩٤) اس قول تابعی سے معلوم ہوا کہ فیصلہ کے بعد توڑا نہیں جائے گا۔(٣) حضرت علی کا قول ہے ۔عن الشعبی ان رجلین شھدا عند علی علی رجل بالسرقة فقطع علی یدہ ثم جاء ا بآخر فقالا ھذا ھو السارق لا الاول، فاغرم علی الشاھدین دیة ید المقطوع الاول وقال لو اعلم انکما تعمدتما لقطعت ایدیکما ولم یقطع الثانی (سنن للبیہقی، باب الرجوع عن الشہادة ،ج عاشر، ص ٤٢٤، نمبر ٢١١٩٢ مصنف عبد الرزاق ، باب الشاہد یرجع عن شہادتہ او یشہد ثم یجحد ، ج ثامن ، ص ٢٧٤، نمبر١٥٦٠٦)اس روایت میں ہے کہ رجوع کرنے والے گواہ پر دیت لازم ہوگی ، لیکن پہلا فیصلہ نہیں بدلا جائے گا ۔
ترجمہ  : ٢  اور اس لئے کہ دوسرا کلام سچا ہونے میں پہلے کالم کی طرح ہے اور قضا کے متصل ہونے سے پہلے کلام کو ترجیح ہوگئی ] اس لئے پہلا کلام توڑا نہیں جائے گا [
تشریح : یہ دوسری دلیل عقلی ہے کہ پہلے کلام کے ساتھ قاضی کا فیصلہ متصل ہوگیا اس لئے وہ مضبوط ہوگیا ، اس لئے دوسرے کلام سے پہلے کلام کو توڑا نہیں جائے گا وہ برقرار رہے گا۔ 
ترجمہ  : (٥٧٧)  انکی گواہی سے جو نقصان ہوا گواہوں پر اس کا ضمان لازم ہوگا ۔
ترجمہ  : ١  کیونکہ گواہوں نے اپنے اوپر خود ہی ضمان کے سبب کا اقرار کیا ۔ 
تشریح  : گواہوں نے رجوع کرنے کی وجہ سے اپنے اوپر ضمان کا اقرار کیا ہے اس لئے اس کی گواہی سے جو نقصان ہوا ہے وہ ادا کرنا ہوگا ۔ 
وجہ : اوپر حضرت علی  کا قول گزرا کہ جسکا ہاتھ کاٹا تھا اس کی دیت گواہوں پر لازم کی ۔ 
ترجمہ: ٢  اور بات میں تناقض کی وجہ سے اقرار کا صحیح ہونا مانع نہیں ہے ، ہم اس کو بعد میں ان شاء اللہ بیان ثابت کریں گے 
تشریح : یہ اشکال کا جواب ہے ، اشکال یہ ہے کہ جب گواہ کی بات میں تناقض ہوگیا تو اس کے جھوٹ کے اقرار کو کیسے مان لیا گیا ، کیسے اس پر ضمان لازم کردیا گیا؟ اس کا جواب دیا جارہا ہے کہ بات میں تناقض کی وجہ سے اقرار نہیں رکتا، اس لئے جھوٹ کا اقرار کرنا صحیح ہے ، اوراس پر بنیاد رکھ کر اس پر ضمان لازم کرنا بھی صحیح ہے ۔ 
ترجمہ  : (٥٧٨) رجوع صحیح نہیں ہے مگر حاکم کے سامنے۔

Flag Counter