Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

331 - 515
 الدین فیما ذکرنا من الوجوہ لأنہ ثبت العفو والعتق والطلاق باعتراف صاحب الحق فبقي الدعوی في الدین۳؎  وفي الرہن إن کان المدعی ہو الراہن لا یقبل لأنہ لا حظ لہ في الرہن 

 ]٣[… تیسرا مسئلہ ۔ مال پر آزاد کرنا ۔ یہ مکاتب بنانے کی شکل نہیں ہے ، بلکہ مال کے بدلے غلام کو آزاد کر رہا ہے ۔ اگر غلام مدعی ہے تو مال کے بدلے میں آزدگی کاعقد ہوگا ، اور گواہوں کے اختلاف کی صورت میں دو عقد ہونے کی وجہ سے کوئی گواہی قبول نہیں ہوگی ۔ اور اگر آقا مدعی ہے تو یہ قرض کی شکل ہوگی ، کیونکہ آقا مال معاف کرکے مفت آزادگی دے سکتا ہے ، اس صورت میں گواہوں کے اختلاف کی صورت میں کم پر فیصلہ کیا جائے گا ۔
]٤[ …صلح عن دم العمد : جان کر قتل کیا تھا اس لئے قاتل پر قصاص تھا لیکن مقتول کے وارث نے مثلا ایک لاکھ درہم پر صلح کرلی ، تو اس کو صلح عن دم العمد ، کہتے ہیں ۔ اگر اس میں قاتل مدعی ہے تو ایک لاکھ کے بدلے میں اپنی جان بچانا چاہتا ہے اس لئے یہ عقد ہوا ، اور گواہ کے اختلاف کی صورت میں دونوں گواہ باطل ہوں گے ۔ اور اگر مقتول کے ورثہ مدعی ہے تو اس رقم کو معاف بھی کر سکتے ہیں اور قاتل کو چھٹکارا دے سکتے ہیں اس لئے یہ قرض ہوا ، اس لئے گواہوں کے اختلاف کی صورت میں کم رقم پر فیصلہ کیا جائے گا ۔
لغت :  فیما ذکرنا من الوجوہ : اس جملے سے یہ اشارہ کرنا چاہتے ہیں کہ عقد کی صورت ہوگی تو گواہ کے اختلاف کی صورت میں گواہوںکو رد کیا جائے گا ۔ اور قرض کی صورت ہوگی توکم پر فیصلہ کیاجائیگا۔ عفو : اس کا تعلق صلح عن دم العمد کے ساتھ ہے ۔ عتق : اس کا تعلق مال پر آزدگی کے ساتھ ہے ۔ طلاق : اس کا تعلق خلع کے ساتھ ہے ۔باعتراف صاحب الحق : صاحب حق کے اعتراف کرنے سے معافی ، اور آزدگی ،اور طلاق واقع ہوجائے گی ۔ قتل میں صاحب حق مورث کے وارثین ہیں ، جو قرض معاف کر سکتے ہیں ۔ عتق میں صاحب حق آقا ہے جو مال عتق معاف کرسکتا ہے ۔ اور خلع میں صاحب حق شوہر ہے ،جو مال خلع کو معاف کرکے خود طلاق دے سکتا ہے
ترجمہ : ٣  اور رہن کی شکل میں اگر دعوی قرض لینے والے کی طرف سے ہے تو اس کا دعوی ہی قبول نہیں کیا جائے گا ، کیونکہ گروی رکھی ہوئی چیز میں اس کو لینے حق نہیں ہے،تو گواہی بغیر دعوے کی رہی ] اس لئے گواہی قبول نہیں کی جائے گی [ ، اور اگر دعوی کرنے والا قرض دینے والا ]مرتہن [  ہے تو اس کا تو قرض ہی کا دعوی ہے ]اس لئے کم مال پر فیصلہ کردیا جائے گا ۔ 
لغت  : رہن : گروی رکھنا ۔ راہن : قرض لینے والا ، جس نے اپنی چیز قرض کے بدلے گروی رکھی ۔ مرتہن : قرض دینے والا ، جس نے قرض کی وجہ سے مقروض کی چیز گروی رکھی ہے ۔مرہون : جو چیز گروی رکھی گئی ہے ۔لا حظ : حصہ نہیں ہے ، حق نہیں ہے ۔ عریت : خالی ہوگئی ۔   

Flag Counter