Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

329 - 515
کان المدعي ہو البائع۴؎  ولا فرق بین أن یدعي المدعي أقل المالین أو أکثرہما لما بینا (۵۵۴)وکذلک الکتابۃ۱؎  لأن المقصود ہو العقد إن کان المدعي ہو العبد فظاہر وکذا إذا 

کسی کی گواہی قبول نہیں کی جائے گی۔
ترجمہ  : ٤  اور اس بارے میں فرق نہیں ہے کہ مدعی نے کم مال کا دعوی کیا ہو یا زیادہ مال کا دعوی کیا ہو ، اس دلیل کی بنا پر جو ہم نے بیان کیا ۔ 
تشریح : متن میں دعوی مطلق ہے ، یہاں اس کی تفصیل یہ بتا رہے ہیں کہ مدعی نے کم کا دعوی کیا ہو یا زیادہ کا دونوں صورتوں میں گواہی قبول نہیں کی جائے گی ، ]١[ کم کی صورت یہ ہے ۔مثلا بائع نے دعوی کیا کہ ایک ہزار میں بیچا ہے ، اور ایک نے گواہی دی ایک ہزار کی اور دوسرے نے گواہی پندرہ سو کی تب بھی گواہی قبول نہیں کی جائے گی ، ]٢[ زیادہ رقم کے دعوی کی صورت یہ ہے ۔ بائع نے دعوی کیا کہ پندرہ سو میں بیچا ہے اور ایک گواہ نے گواہی دی ایک ہزار میں بیچا ہے اور دوسرے نے گواہی دی کہ پانچ سو میں بیچا ہے تب بھی گواہی قبول نہیں کی جائے گی اس لئے کہ ایک گواہ کو بائع نے جھٹلا دیا ہے ۔       
ترجمہ:  (٥٥٤)اور ایسے ہی مال کتابت کا معاملہ ہے ۔ 
ترجمہ :  ١  اس لئے کہ مقصود عقد ہے ، پس اگر غلام مدعی ہے تب تو ظاہر ہے ] کہ عقد ہی ہے[اور ایسے ہی آقا مدعی ہو ]تو بھی عقد کو ہی ثابت کرنا ہے [ اس لئے کہ آزادگی مال کتابت ادا کرنے سے پہلے نہیں ہوگی اس لئے کہ مقصد عقد کے سبب کو ثابت کرنا ہے [ 
تشریح: یہاں متن میں اور شرح میں٧سات مسئلے ہیں ،  اور ہر ایک میں دو دو شقیں ہیں ۔]١[ ایک شق کے اعتبار سے ، اگر اس میں عقد ثابت ہوجائے تو کسی کی گواہی قبول نہیں کی جائے گی ، کیونکہ اختلاف سے عقد دو ہوجاتے ہیں اور ہر عقد پر ایک ایک گواہ ہونے کی وجہ سے دوں گواہ مردود ہوں گے ]٢[ اور دوسری جانب کے اعتبار سے اس میں قرض اور دین ثابت ہوتا ہے ، چنانچہ گواہوں کے اختلاف کے باوجود جو کم رقم ہے دوسرے گواہ نے اسی کو مضبوط کیا اس لئے کم رقم کا فیصلہ کیا جائے گا ، گواہ مردود نہیں ہوں گے ۔ 
]١[ …پہلا مسئلہ مال کتابت کا ہے ۔اگرغلام نے دعوی کیا کہ ڈیڑھ ہزار میںآزاد ہونے کے لئے مجھے مکاتب بنایا ہے تو گویا کہ کتابت کا عقد ثابت کر رہا ہے ۔ اور آقا نے دعوی کیا کہ ڈیڑھ ہزار میںمیں نے آزاد ہونے کے لئے مکاتب بنایا ہے تب بھی عقد کتابت ثابت ہوگا ، کیونکہ بغیر مال کتابت ادا کئے ہوئے وہ آزاد نہیں کرے گا ، اور عقد کا معاملہ پہلے گزرا کہ ایک گواہ نے ایک ہزار کی گواہی دی اور دوسرے نے ایک ہزار پانچ سو کی گواہی دی تو گویا کہ دو عقد کی گواہی دی اور ہر ایک عقد پر ایک ایک 

Flag Counter