Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

328 - 515
فالشہادۃ باطلۃ ۱؎ لأن المقصود إثبات السبب وہو العقد ویختلف باختلاف الثمن فاختلف المشہود بہ ولم یتم العدد علی کل واحد ۲؎ ولأن المدعي یکذب أحد شاہدیہ ۳؎ وکذلک إذا 

ترجمہ  : ١  اسلئے کہ یہاں مقصد سبب کو ثابت کرنا ہے اور وہ عقد ہے اور عقد ثمن کے مختلف ہونے مختلف ہوجاتا ہے اس لئے جس عقد کے لئے گواہی دی وہ الگ الگ ہوگیااور ہر ایک عقد پر گواہی کا نصاب پورا نہیں ہوا] اس لئے دونوں گواہی باطل ہوجائے گی [ 
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ قیمت کے اختلاف سے عقد بھی مختلف ہوجاتا ہے اور مبیع بھی مختلف ہوجاتی ہے ، اس لئے ہر مبیع پر ایک ایک گواہی ہے تو نصاب پورا نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ نہیں کیا جائے گا 
تشریح: اوپر مسئلہ قرض ثابت کرنے کا تھا یہاں مسئلہ عقد اور بیع ثابت کرنے کا ہے اور دونوں میں فرق یہ ہے کہ قرض کی رقم مختلف ہونے کی وجہ سے قرض ایک ہی رہتا ہے ، اور مبیع میں قیمت مختلف ہونے کی گواہی دے تو مبیع بھی مختلف ہوجاتی ہے اسلئے اگر دونوں مبیع پر ایک ایک گواہی رہ جائے تو گواہی کا نصاب پورا نہ ہونے کی وجہ سے دونوں گواہ رد ہوجائیں گے اور فیصلہ نہیں ہوپائے گا     
تشریح مسئلہ یہ ہے کہ ایک گواہ نے گواہی دی کہ مثلا زید نے ایک ہزار میں غلام خریدا ، اور دوسرے گواہ نے گواہی دی کہ ایک ہزار پانچ سو میں خریدا ہے تو دونوں گواہ رد ہوجائیں گے ۔
وجہ : اس لئے کہ گواہی دینے کا مقصد عقد بیع کو ثابت کرنا ہے ، اور عقد کا قاعدہ یہ ہے کہ ثمن اور قیمت کے مختلف ہونے سے دو عقد ہوگئے تو گویا کہ دو عقد پر دو گواہی ہوئی ، اور ہر عقد پر ایک ایک گواہ ہوا اس لئے نصاب پورا نہ ہونے کی وجہ سے دونوں گواہ رد ہوجائیں گے ۔ 
لغت : مشہود بہ :  ترجمہ ہے ،جسکے بارے میں گواہی دی ہے ، یہاں مراد ہے عقد کے بارے میں گواہی دی ۔ 
ترجمہ  : ٢  اور اس لئے مدعی دو گواہوںمیں سے ایک کو جھٹلا دیا ہے ۔ 
تشریح : یہ دوسری دلیل ہے کہ  مدعی نے مثلا کہا ڈیڑھ ہزار میں خریدا اور ایک گواہ نے کہا کہ ایک ہزار میں خریدا تو گویا کہ اس نے اس گواہ کو جھٹلا دیا تو اب ایک ہی گواہ رہ گیا اس لئے ایک گواہ قبول نہیں کیا جائے گا ۔
ترجمہ  :٣   اور ایسے ہی اگر مدعی بائع ہو تب بھی قبول نہیں کیا جائے گا ۔
تشریح : اوپر یہ تھا کہ مدعی مشتری ہے اور دو گواہوں نے الگ الگ گواہی دی ، یہاں فرما رہے ہیں کہ مدعی بائع ہو اور ایک گواہ نے کہا کہ ایک ہزار میں بیچا ہے اور دوسرے نے کہا کہ پندرہ سو میں بیچا ہے تو ہر قیمت پر ایک ایک گواہی ہونے کی وجہ سے 

Flag Counter