Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

327 - 515
 یتشابہان۵؎  أو یجتمعان في واحد فیکون السواد من جانب وہذا یبصرہ والبیاض من جانب آخر وہذا الآخر یشاہدہ ۶؎ بخلاف الغصب لأن التحمل فیہ بالنہار علی قرب منہ۷؎  والذکورۃ والأنوثۃ لا یجتمعان في واحدۃ وکذا الوقوف علی ذلک بالقرب منہ فلا یشتبہ۔(۵۵۳) قال ومن شہد لرجل أنہ اشتری عبدا من فلان بألف وشہد آخر أنہ اشتراہ بألف وخمسمائۃ  

سفیدرنگ دوسری جانب ہو جسکو دوسرا گواہ دیک رہا ہو ]اس لئے دونوں کی گواہی قبول کرلی جائے گی [
تشریح : یہ توفقی کی دوسری صورت ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ گائے کی ایک جانب کالا ہو جسکو ایک گواہ نے دیکھا اور اس کی گواہی دے دی ۔ اور دوسر ی جانب سفید ہو جسکو دوسرے گواہ نے دیکھا اس لئے اس نے سفید ہونے کی گواہی دی ، حالانکہ گائے ایک ہی ہے اس لئے دونوں کی گواہی قبول کرکے چوری کا فیصلہ کردیا جائے گا ۔ 
ترجمہ  : ٦  بخلاف غصب کے اس لئے دن میں قریب سے دیکھ کر اس کی گواہی دیتے ہیں ۔ 
تشریح : یہ صاحبین  کو جواب ہے ، کہ غصب پر چوری کو قیاس نہیں کر سکتے ، کیونکہ غصب عام طور پر دن کو کرتے ہیں اس لئے گواہ  گائے کو دن میں بہت قریب سے دیکھ کر گواہی دیتے ہیں اس لئے یہ شبہ نہیں ہوسکتا کہ ایک کو لال نظر آئے اور دوسرے گواہ کو کالا نظر آئے، اس لئے وہاں اگر ایک نے کالے کی اور دوسرے نے لال گائے کی گواہی دی تو گواہی قبول نہیں ہوگی ۔ 
ترجمہ  : ٧ اور دو رنگ تو ایک میں جمع ہوسکتے ہیں لیکن مذکر  اور مونث ایک جانور میں جمع نہیں ہوسکتے ، اور دوسری بات یہ ہے کہ گائے ہے یا بیل اس پر واقفیت قریب سے ہوتی ہے اس لئے دونوں گواہوں اشتباہ نہیں ہوگا ۔ 
تشریح  : یہ جملہ بھی صاحبین کو جواب ہے ، فرماتے ہیں کہ دو رنگ تو ایک جانور میں جمع ہوسکتے ہیں اس لئے دو گواہ ایک ہی جانور پر دو طرح کی گواہی دے سکتے ہیں ، لیکن ایک ہی جانور مذکر بھی ہو اور مونث بھی ہو ایسا نہیں ہوسکتا ، اس لئے ایک گواہ نے گائے کہا تو وہ اور جانور ہوگیا ، اور دوسرے نے بیل کہا تو دوسرا جانور ہوگیا اور ہر ایک پر ایک ایک گواہی ہوئی اس لئے قبول نہیں کی جائے گی ، دوسری بات یہ ہے رنگ تو دور سے دیکھتا ہے ، لیکن مذکر ہے یا مونث یہ قریب سے دیکھتا ہے ، اس لئے کسی گواہ کویہ اشتباہ نہیں ہوگا کہ گائے ہے یا بیل ، اور ہوگیا تو اس کا مطلب ہے کہ دو الگ الگ جانور ہیں اس لئے گواہی قبول نہیں کی جائے گی ۔       
لغت :لتحمیل : حمل سے مشتق ہے ، اٹھانا ، یہاں مراد ہے گواہی کے لئے چیز کو دیکھنا۔ 
ترجمہ  : (٥٥٣)کسی نے کسی آدمی کے لئے گواہی دی کہ اس نے فلاں آدمی سے ایک ہزار کے بدلے میں غلام خریدا ہے ، اور دوسرے نے گواہی دی پندرہ سو میں خریدا ہے تو دونوں گواہیاں باطل ہوں گی ۔  

Flag Counter