Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

326 - 515
 والحمرۃ لا في السواد والبیاض وقیل ہو في جمیع الألوان۔ ۳؎ لہما أن السرقۃ في السوداء غیرہا في البیضاء فلم یتم علی کل فعل نصاب الشہادۃ وصار کالغصب بل أولی لأن أمر الحد أہم وصار کالذکورۃ والأنوثۃ۔۴؎  ولہ أن التوفیق ممکن لأن التحمل في اللیالي من بعید واللونان 

جس میں دیکھنے والے کو تشابہ نہیں ہوتا ، جیسے کالا اور سفید  تو امام ابو حنیفہ  کے یہاں بھی گواہی قبول نہیں کی جائے گی وہ صاحبین کے ساتھ ہیں ۔ ]٢[ اور دوسری رویت یہ ہے کہ تشابہ والا رنگ ہو یا بالکل الگ رنگ ہو ہر حال میں امام ابو حنیفہ  کے نزدیک قبول کیا جائے گا ، کیونکہ دونوں رنگ ایک گائے میں ہوسکتے ہیں ، اور صاحبین کے نزدیک قبول نہیں کیا جائے گا ، اس لئے ایک دوسرے رنگ کے تضاد ہے ۔ 
ترجمہ : ٣   صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ کالی گائے کی چوری سفیدگائے کی چوری کے علاوہ ہے اس لئے ہر گائے پر گواہی کا نصاب ]دو گواہ [ مکمل نہیں ہوا ]اس لئے فیصلہ نہیں کیا جائے گا [ اس لئے غصب کی طرح ہوگیا ، بلکہ اس سے بھی زیادہ اہم ہوگیا اس لئے کہ حد کا معاملہ اہم ہے اس لئے مذکر اور موئث کی طرح ہوگیا ۔ 
تشریح : صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ کالی گائے اور ہے اور سفید اور ہے اور ہر گائے پر ایک ایک گواہی ہے اس لئے دو گواہی کا نصاب پورا نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ نہیں کیا جائے گا ، اس کی دو مثال دیتے ہیں ]١[ ایک یہ کہ گائے غصب کیا ہو اور ایک گواہ کہے کہ کالی گائے تھی اور دوسرا کہے کہ سفید گائے تھی تو غصب کا فیصلہ نہیں کیا جاتا ، اسی طرح یہاں چوری کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا ، بلکہ یہ معاملہ تو اور اہم ہے کیونکہ یہاں چوری کے فیصلے سے ہاتھ کاٹا جائے گا اس لئے ذرا سا فرق کا بھی احتیاط کیا جائیگا ۔ ]٢[ دوسری مثال یہ دیتے ہیں کہ ایک گواہ بیل کہے اور دوسرا گواہ کہے کہ گائے چوری کی ہے تو فیصلہ نہیں کرتے ، اسی طرح یہاں رنگ کے فرق میں بھی فیصلہ نہیں کیاجائے گا ۔  یہاں مذکر سے مراد بیل ، اور مونث سے مراد گائے ہے۔
ترجمہ  : ٤  امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ دونوں گواہوں میں توفیق کرنا ممکن ہے رات میں دور سے گواہ دیکھتے ہیں ، اور کالا اور لال دونوں رنگ قریب قریب ہیں ۔ 
تشریح :  امام ابو حنیفہ  کی جانب سے یہاں توفیق کی دو صورتیں بیان کرہے ہیں ، یہ پہلی صورت ہے ۔کہ چوری عام طور پر رات میں ہوتی ہے ، اور گواہ دور سے دیکھ کر گواہی دیتے ہیں ، اور کالا اور لال رنگ قریب قریب ہوتے ہیں اس لئے ایک گواہ نے لال رنگ سمجھا اور دوسرے نے کالا رنگ سمجھا حالانکہ گائے ایک ہی ہے اس لئے اس  مجبوری کو  سامنے رکھتے ہوئے دونوں کی گواہی قبول کرلی جائے گی ۔ 
ترجمہ : ٥  یا دونوں رنگ ایک گائے میں جمع ہوسکتے ہیں اس طرح کہ کالارنگ ایک جانب ہو جسکو ایک گواہ دیکھ رہا ہو،اور 

Flag Counter