Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

325 - 515
واختلفا في لونہا قطع وإن قال أحدہما بقرۃ وقال الآخر ثورا لم یقطع ۱؎  وہذا عند أبي حنیفۃ رحمہ اللہ وقالا لا یقطع في الوجہین جمیعا۲؎  وقیل الاختلاف في لونین یتشابہان کالسواد 

تو چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا ، اور اگر گواہوں  میں سے ایک نے کہا کہ گائے تھی اور دوسرے نے کہا کہ بیل تھا تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک بھی نہیں کاٹا جائے گا ۔ 
اصول : یہاں چیز کی مقدار میں نہیں بلکہ کیفیت میں گواہوں کا اختلاف ہوجائے تو اس کی مثال ہے ۔اور اصول یہ ہے کہ دونوں گواہوں اتفاق کرنا ممکن ہو تو گواہی قبول کی جائے گی ، اور اتفاق کرنا ممکن نہ ہوتو قبول نہیں کی جائے گی ۔
تشریح :  ایک آدمی نے گائے چوری ہونے کا دعوی کیا اور رنگ نہیں بتایا ، اب ایک گواہ نے لال رنگ بتایا اور دوسرے نے کالا رنگ بتایا تو امام ابو حنیفہ   کے نزدیک ہاتھ کاٹا جائے گا ، لیکن اگر ایک نے گائے چرانے کی گواہی دی اور دوسرے نے بیل چرانے کی گواہی دی ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ۔ 
وجہ : (١)  لال رنگ اور کالا رنگ قریب قریب ہے اور ایک گائے میں دونوں ہوسکتا ہے کہ ایک جانب کالا ہو اور دوسری جانب لال ہو اس لئے دونوں کی گواہی قبول کر لی جائے گی ، لیکن ایک نے گائے کی گواہی دی اور دوسرے نے بیل کی گواہی دی تو دونوں ایک گائے میں جمع نہیں ہوسکتا ، کہ گائے بھی ہواور بیل بھی ہو اس لئے ہر ایک پر ایک ایک گواہی ہوئی اس لئے کسی چیز کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا ۔ (٢) یہاں حد لگے گی اور چرانے سے ہاتھ کٹے گا اس لئے اور بھی احتیاط کی ضرورت ہے اس لئے گواہی قبول نہ کی جائے ۔ 
ترجمہ  : ١  صاحبین  فرماتے ہیں کہ دونوں صورتوں میں ہاتھ نہ کاٹا جائے ۔ 
تشریح  : صاحبین فرماتے ہیں کہ چاہے رنگ کے سلسلے میں دو گواہوں کا اختلاف ، اور چاہے گائے اور بیل کے بارے میں اختلاف ہو دونوں صورتوں میں گواہی قبول نہیں کی جائے گی ۔
وجہ : کالی گائے اور ہے اور سفید گائے اور ہے دونوں ایک نہیں ہے اس لئے ہر گائے پر گویا کہ ایک ایک گواہی ہوئی اور ایک گواہی پر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ہے اس لئے دونوں گواہی قبول نہیں کی جائے گی ۔ 
ترجمہ :  ٢  کہا گیا ہے کہ ان دونوں رنگوں میں ہے جو ایک دوسرے کے متشابہ ہو ، جیسے کالا اور لال ، لیکن کالا اور سفید میں اختلاف نہیں ہے ]بالاتفاق قبول نہیں کیاجائے گا[ ، اور بعض حضرات نے فرمایا کہ تمام ہی رنگوں میں اختلاف ہے ۔ 
تشریح: یہاں دو روایتیں بیان کی ہیں ]١[  ایک یہ دونوں رنگ قریب قریب ہو اور تشابہ ہو سکتا ہو تب تو دو رنگوں کی گواہی دی تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک قبول کی جائے گی اور صاحبین  کے یہاں قبول نہیں کی جائے گی ، اور دونوں رنگ بالکل مختلف ہے 

Flag Counter