Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

323 - 515
۴؎ قلنا ہذا إکذاب في غیر المشہود بہ الأول وہو القرض ومثلہ لا یمنع القبول۔(۵۵۰) قال وإذا شہد شاہدان أنہ قتل زیدا یوم النحر بمکۃ وشہد آخران أنہ قتلہ یوم النحر بالکوفۃ واجتمعوا عند الحاکم لم یقبل الشہادتین۱؎  لأن إحداہما کاذبۃ بیقین ولیست إحداہما بأولی  

تشریح  : امام طحاوی  اور امام زفر  نے فرمایا کہ جس گواہی نے یوں کہا کہ پانچ سو ادا کردیا ، یا پورا قرض ادا کردیا ہے مدعی نے گویا کہ اس کو جھٹلا دیا کیونکہ اس کا دعوی ہے کہ میں نے وصول نہیں کیا میرا تو ابھی بھی مدعی علیہ پر ایک ہزار ہے، اس لئے ایک گواہ تو یوں ساقط ہوگیا ، اور باقی ایک گواہ سے قرض کا فیصلہ نہیں ہوگا ، اس لئے اصل قرض کا بھی فیصلہ نہ کیا جائے اور پانچ سو کا بھی فیصلہ نہ کیا جائے ۔
ترجمہ  : ٤  ہم اس کا جواب دیتے ہیں کہ مدعی نے پہلی جو گواہی دی اس کے علاوہ کو جھٹلایا ہے ، اور وہ قرض ہے اور اس دوسرے کے جھٹلانے سے قبول کرنا ممنوع نہیںہوگا ۔ 
تشریح : ہمارا جواب ہے کہ شروع نے دونوں گواہوں نے گواہی دی ہے کہ مدعی کا فلاں پر ایک ہزار قرض ہے ، مدعی نے اس کو نہیں جھٹلایا ہے ، ہاں بعد میں ایک گواہ نے گواہی دی کہ پانچ سو وصول کرلیا ہے ، یا پورا قرض وصول کرلیا ہے ، مدعی نے اس دوسری گواہی کو جھٹلایا ہے اس لئے پہلی گواہی قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اس لئے ایک ہزار کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ 
لغت : اکذب فی غیر المشہود بہ :  جس چیز کی گواہی ہلے دی ہے مدعی نے اس کو نہیں جھٹلایا ہے ، اس کے علاوہ کو جھٹلایا ہے ۔ الاول : سے مراد ہے پہلی گواہی ایک ہزار والی ۔ 
ترجمہ  : (٥٥٠)اگر دو آدمیوں نے گواہی دی کہ زید قتل کیا گیا ہے بقر عید کے دن مکے میں اور دوسرے دو نے گواہی دی کہ وہ قتل کیا گیا ہے بقر عید کے دن کوفے میں۔اور سب حاکم کے پاس جمع ہو گئے تو دونوں گواہیاں قبول نہیں کی جائیںگی۔
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ دونوں میں سے ایک گواہی تو یقینا جھوٹی ہے ، اور دونوں میں سے ایک افضل نہیں ہے ] اس لئے دونوں رد ہوجائے گی ۔
اصول :  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ فیصلہ سے پہلے گواہوں میں  ایسا اختلاف ہو جائے کہ موافقت کرنا نا ممکن ہو تو دونوں کی گواہی قبول نہیں کی جائے گی۔ 
تشریح : صورت مسئلہ یہ ہے کہ دو گواہوں نے گاہی دی کہ زید دسویں ذی الحجہ کو مکہ مکرمہ میں قتل کیا گیا ہے۔ ابھی اس پر فیصلہ بھی نہیں کیا گیا تھا کہ دوسرے دو گواہوں نے گواہی دی کہ زید دسویں ذی الحجہ کو کوفے میں قتل کیا گیا ہے۔ اب ایک ہی آدمی ایک ہی تاریخ میں دو مختلف جگہوں پر قتل کیا جائے اور دونوں جگہیں اتنی دور ہیں کہ دونوں جگہوں پر ہونا ناممکن ہے ۔اس لئے 

Flag Counter