Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

319 - 515
(۵۴۶)قال وإذا شہد أحدہما بالألف والآخر بألف وخمسمائۃ والمدعي یدعي ألفا وخمسمائۃ قبلت الشہادۃ علی الألف۱؎  لاتفاق الشاہدین علیہا لفظا ومعنی لأن الألف والخمسمائۃ جملتان عطف إحداہما علی الأخری والعطف یقرر الأول۲؎  ونظیرہ الطلقۃ والطلقۃ والنصف والمائۃ  

کردی جاتی ہے اسی طرح یہاں دونوں کی گواہی رد کردی جائے گی ۔ 
ترجمہ  : (٥٤٦)اور اگر ان میں سے ایک نے گواہی دی ایک ہزار کی اور دوسرے نے ایک ہزار پانچ سو کی اور مدعی دعوی کرتا ہے ایک ہزار پانچ سو کا تو دونوں کی گواہی قبول کی جائے گی ایک ہزار پر۔
ترجمہ  : ١  دونوں گواہوں کے لفظ اور معنی کے اعتبار سے  متفق ہونے کی وجہ سے ، اس لئے کہ ایک ہزار ، اور پانچ سو یہ دونوں دو جملے ہیں جو ایک کا دوسرے پرعطف ہے ، اور عطف دوسرے کو مزید ثابت کرتا ہے ۔
تشریح  : مدعی نے دعوی کیا کہ میرے فلاں پر ایک ہزار پانچ سو درہم ہیں۔ اس پر ایک گواہ نے گواہی دی کہ ایک ہزار ہے اور دوسرے نے گواہی دی کہ ایک ہزار پانچ سو ہے تو ایک ہزار کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وجہ : لفظ کے اعتبار سے دونوں گواہ ایک ہزار پر متفق ہیں۔ اور دوسرا گواہ الگ سے پانچ سو کی گواہی دے رہا ہے۔ اس لئے ایک ہزار کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کیونکہ معنی کے اعتبار سے اور لفظ کے اعتبار سے بھی دونوں گواہ ایک ہزار پر متفق ہیں۔ 
اس عبارت کو دیکھیں کہ الف الف کے سامنے ہے 
 پہلا گواہ ۔۔  الف و خمس مأة 
 دوسرا گواہ ۔۔الف .....
لغت  : العطف یقرر الاول : اس کا مطلب یہ ہے کہ دو جملوں کے درمیان حرف عطف ہو تو دوسرا جملہ پہلے جملے کو مضبوط کرتا ہے ، خمس مأة کا عطف٫ الفِ پر ہے تو الف کو مضبوط کردیا ، اس لئے جس نے الف اور خمس مأة کی گواہی دی گویا کہ اس نے الف ]ہزار[ کو اور مضبوط کردیا ، اس لئے ہزار کی گواہی قبول کر لی جائے گی ۔ 
ترجمہ  :  ٢  اسی کی مثل ہے ایک طلاق اور ایک طلاق اور آدھی طلاق ، یا ایک سو اور ایک سو پچاس ۔ 
تشریح  : عورت کی جانب سے ایک طلاق اور آدھی طلاق کا دعوی تھا ، ایک گواہ نے ایک طلاق کی گواہی دی دوسرے نے ایک طلاق اور آدھی طلاق کی گواہی دی تو ایک طلاق کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ دوسری مثال ہے ،  مدعی کی جانب سے ایک سو پچاس کا دعوی تھا ، ایک گواہ نے ایک سو کی گواہی دی اور دوسرے نے ایک سو اور پچاس کی گواہی دی تو ایک سو کا فیصلہ کیا جائے گا ، کیونک دونوں کے درمیان حرف عطف ہے اور دوسرا جملہ پہلے جملے کو مضبوط کرتا ہے اس لئے ایک طلاق کا اور ایک سو کا فیصلہ کیا 

Flag Counter