Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

318 - 515
 الطلقۃ وتفرد أحدہما بالزیادۃ فیثبت ما اجتمعا علیہ دون ما تفرد بہ أحدہما فصار کالألف والألف والخمسمائۃ۔ ۳؎ ولأبي حنیفۃ رحمہ اللہ أنہما اختلفا لفظا وذلک یدل علی اختلاف المعنی لأنہ یستفاد باللفظ وہذا لأن الألف لا یعبر بہ عن الألفین بل ہما جملتان متباینتان فحصل علی کل واحد منہما شاہد واحد فصار کما إذا اختلف جنس المال۔ 

نزدیک ایک کا فیصلہ کیا جائیگا ، کیونکہ لفظ کے اعتبار سے اگر چہ اختلاف ہے ، لیکن معنی کے اعتبار ایک سو پر ، یا ایک طلاق پر اتفاق ہوگیا ہے اسلئے ایک کا فیصلہ کیا جائے گا 
ترجمہ  : ٢  صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ دونوں گواہ ایک ہزار پر ، یا ایک طلاق پر متفق ہوگئے ہیں اور اس سے زیادہ پر ایک گواہ الگ ہوگیا ، پس جس پر دونوں جمع ہوئے اس کو ثابت کردیا جائے گا ، اور جس پر دونوں میں سے ایک الگ ہوگیا اس کو ثابت نہیں کیا جائے گا تو ایسا ہوگیا کہ ایک گواہ ایک ہزار کی گواہی دے اور دوسرا ایک ہزار پانچ سو کی تو۔] ایک ہزار کا فیصلہ کیا جاتا ہے [   
تشریح  : یہ صاحبین  کی دلیل ہے کہ جس گواہ نے دو ہزار ، یا دو طلاق کی گواہی دی وہ بھی معنوی طور پر ایک ہزار ، یا ایک طلاق پر متفق ہوگئے ہیں اس لئے ایک ہزار ، یا ایک طلاق کا فیصلہ کیا جائے گا ، اور باقی دوسرے ایک ہزار پر ایک ہی گواہی ہے اس لئے اس کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا ، اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ مدعی کا دعوی ایک  ہزار پانچ سو کا تھا ، ایک گواہ نے ایک ہزار کی گواہی دی ، اور دوسرے نے ایک ہزار پانچ سو کی گواہی دی تو یہاں بالاتفاق ایک ہزار کا فیصلہ کیا جاتا ہے ، کیونکہ لفظ کے اعتبار سے بھی ایک ہزار پر دونوں متفق ہیں ، اسی پر قیاس کرتے ہوئے ایک ہزار اور دو ہزار کی گواہی دے معنی کے اعتبار سے دونوں ایک ہزار پر متفق ہیں اس لئے ایک ہزار کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
ترجمہ  : ٣  امام ابو حنیفہ  کی  دلیل یہ ہے کہ کہ دونوں گواہ لفظ کے اعتبار سے مختلف ہیں ، اور یہ معنی کے اختلاف پر بھی دلالت کرتا ہے اس لئے کہ معنی لفظ ہی سے نکلتا ہے ، اور اس کی دلیل یہ ہے کہ ایک ہزار کو دو ہزار سے تعبیر نہیں کرتے بلکہ دونوں الگ الگ جملے ہیں اس لئے ہر ایک پر ایک ایک گواہی حاصل ہوئی ، تو ایسا ہوگیا کہ مال کی جنس میں اختلاف ہوگیا ۔ 
تشریح : یہ امام ابو حنیفہ  کی دلیل ہے کہ دونوں گواہ کے الفاظ مختلف ہیں اور معنی الفاظ سے پیدا ہوتا ہے اس لئے معنی بھی مختلف ہوئے اور ہر معنی پر ایک ایک گواہی ہوئی اس لئے دونوں رد کردی جائے گی ، اور اس کی دلیل یہ ہے کہ ایک ہزار سے دو ہزار کو تعبیر نہیں کرتے ، اسی طرح دو ہزار سے ایک ہزار کو تعبیر نہیں کرتے ، بلکہ دونوں الگ الگ جملے ہیں ، تو ایسا ہوگیا کہ ایک گواہ نے ایک کیلو گیہوں کی گواہی دی اور دوسرے نے ایک کیلو چاول کی گواہی دی اور جنس کا اختلاف ہوگیا تو دونوں کی گواہی رد 

Flag Counter